کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں،اربوں روپے برآمد

6FIA.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرنسی کی بلیک مارکیٹ اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ارب کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 2021 کے درمیان کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق اس دوران ایف آئی اے نے4 ارب روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی،1417 ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان میں سے 81 فیصد کو سزائیں بھی دلوادی گئی ہیں۔


ایف آئی اے سربراہ ثنااللہ عباسی نے مالی بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائےاور افسران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کےخلاف کارروائی کو قومی فریضہ سمجھیں۔