
صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے جو انتظامی نااہلی دیکھنے کو ملی اس پر عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں نے سندھ میں چودہ سالہ کرپٹ دور اقتدار کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کے حالیہ اسپیل کے بعد سندھ کے جو مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں ان سے لگ رہا ہے کہ سندھ گزشتہ دہائیوں سے انتظامی طور پر لاوارث تھا اس پر عمران خان نے کہا ہے کہ "بارشوں نےایک مرتبہ پھرسندھ میں زرداری اورخاندان کے 14سالہ کرپٹ دورِاقتدار کی حقیقت بےنقاب کردی ہے"۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا "کرپشن کیسےگورننس کو تباہ کرتی ہے، یہ اسکی کلاسک مثال ہے۔ کراچی کو دیا جانےوالا پیسہ جعلی اکاؤنٹس کی نذر ہوا یا دبئی کی جائیدادوں میں لگا دیا گیا۔ شر کےاس گٹھ جوڑ کا خاتمہ اب لازم ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1546799030826856448
دوسری جانب ضمنی انتخاب سے متعلق عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، ہمیں مل کر دھاندلی کو شکست دینی ہے اور انشاءاللہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، ملک پر بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آ کر اپنی چوری بچانے کے لیے 11 سو ارب کا ڈاکہ مارا۔
https://twitter.com/x/status/1546809366816464901
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا اور معیشت تباہ کردی، سب نوجوانوں کو خود بھی نکلنا ہے اور عام عوام کو بھی نکالنا ہے، یہ چور صرف ایک طرح الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے۔ ہمیں مل کر دھاندلی کو شکست دینی ہے اور انشاءاللہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3khankarachipaisadubai.jpg