کراچی ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی پی پی میں لڑائی کی ویڈیو سامنے آگئی

1ptilarai.jpg

کراچی 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کئی پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بنے رہے،حلقہ این اے 237 کے پولنگ اسٹیشن 129 پر پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں کے درمیان زبردست تصاد ہوا، پارٹی کارکنان کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی نے جھگڑے کا آغاز کیا،پی ٹی آئی کے بلال غفار پولنگ اسٹیشن کے باہر پر امن طریقے سے بات چیت کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے کارکنان کو پیچھے ہٹنے کی ہدایات دیں۔

https://twitter.com/x/status/1584075372068737025
ویڈیو کے مطابق کئی بڑی گاڑیاں پولیس پروٹوکول میں آکر سامنے رکیں،جس میں سے پی پی ایم پی اے سلیم بلوچ اور وزیراعلیٰ کے مشیر سلمان مراد اترے اور جارحانہ انداز میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب لڑنے کیلیے بڑھے۔

ایم پی اے سلیم بلوچ نے سب سے پہلے پی ٹی آئی کارکنان کو تھپڑ مارے، پھر ایم پی اے اور جیالوں نے بلال غفار اور پی ٹی آئی کارکنوں پر حملہ کیا،جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار اور کارکنان شدید زخمی ہوئے،ویڈیو میں بلال غفار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ساتھی سر پر پانی ڈال کر خون صاف کرتے نظر آ رہے ہیں،تشدد کے بعد پولیس سیکیورٹی میں پیپلز پارٹی اراکین واپس چلے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی،پیپلزپارٹی نے تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
 

Back
Top