
براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موساوی کا اپنے الزامات سے دستبردار ہونے اور نواز شریف سے معافی مانگنے سے متعلق شہباز گل کا کہنا ہے کہ وہ ایک کرائے کا جاسوس ہے کوئی عدالت نہیں۔
معاون خصوصی برائے شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے یہی کاوے موساوی کہہ رہا تھا نواز کرپٹ ہے اور اس نے مجھے رشوت آفر کی ہے۔ کیا ہو گیا کہ ایک سال میں نواز کرپٹ رشوت آفر کرنے والے سے دودھ کا دھلا ہوا ہو گیا۔ تب جھوٹ تھا یا اب؟
ان کا کہنا تھا کہ کاوے ایک کرائے کا جاسوس ہے مالی معاملات کی کھوج لگاتا ہے۔ ن لیگ اسے ایسے پیش کر رہی ہے جیسے کوئی عدالت ہو۔
https://twitter.com/x/status/1506225046922182667
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ساری دنیا کی باتیں کر رہے ہیں، اتنا نہیں بتا رہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب کہاں سے آئے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاوے کا بیان جج شمیم والے ڈرامے کی دوسری قسط ہے۔ ابھی اور کرائے کہ گواہ پیدا کئے جائیں گے۔ لیکن نہیں ملیں گی تو رسیدیں نہیں ملیں گی اور کہ مقصود چپڑاسی کا جواب نہیں آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1506222724351471617
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے کی گواہی پر پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1506220703493726208
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے بینک اکاؤنٹس سے لے کر لندن کے مہنگےترین اپارٹمنٹس ہیں کیلیبری فونٹ کا جعلی حلف نامہ ہو یا مریم کے بیانات ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1gillfawadmosavi.jpg