
جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف حکومت نے بڑا ایکشن شروع کر دیا، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنا مظاہرین کے حق میں پروپیگنڈا کرنے والے 32 سوشل میڈیا صارفین (کالعدم تنظیم کے کارکنان) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1453957700648271881
یہی نہیں اس کے علاوہ بھی ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا ہے لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ کے علاقے سے کالعدم جماعت کے 30 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کالعدم تنظیم کے مارچ کو سپورٹ کرنے کے لیے سڑک پر انتشار پھیلانے کی غرض سے آئے تھے انہوں نے جلاؤ گھیراؤ اور موت کا خوف دلا کر دکانیں بند کرانے کی کوشش کی۔
لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے۔ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اپنی کارروائی میں اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سمیت مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کیا تھا ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفریت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور کلپ اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2propghandtlp.jpg