کابینہ کے اجلاس میں آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا:فواد کی راناثنا پر تنقید

rana-sanaaaaa-fawad-dddd.jpg


سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے وزیر داخلہ کیخلاف تنقیدی ٹویٹ داغ دیا, فواد چوہدری نے کہا کہ راانا ثنااللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے بالکل آرٹیکل 6سے پیچھے نہیں ہٹنا آپ نے جسٹس مندوخیل کی خواہش کےمطابق پی ٹی آئی قیادت پرآرٹیکل6 لگاناہےاورجج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراہی دیں وہ پہلے کیس میں مشرف صاحب پر غداری کا شوق پورا نہیں سکےتشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں۔

https://twitter.com/x/status/1547814730579922946
عدیل راجہ نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل دیا کہ بلکہ صحافی بھی شامل کر لیں اس میں,سب پر اکھٹا ہی کام شروع کریں,کوئی اک بچ نہ پائے,جو جو نہیں پسند، اس پر غداری لگائیں,فاشسٹ آئے ہیں, دنیا کو پتہ چلنا چاہیے کہ فاشسٹ حکومت کیسی ہوتی!

https://twitter.com/x/status/1547815271792283648
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزیر داخلہ پر تنقید کردی,شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 6 کی بات کی، یہ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں,شہباز شریف نے جس دن سچ بولا وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں زائد المعیاد ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے مہلت کی اسکیم کی منظوری بھی شامل ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوگا اور سپریم کورٹ کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کیس کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھاکہ رانا ثنا اللہ وہ پُتلا ہیں جو کھیت میں پرندے بھگانے کیلئے لگایا جاتا ہے اور اسے کھیت میں کھڑا رہنے کے لیے بھی کسی اور کا سہارا چاہیے ہوتا ہے، رانا جی کی زبان بھی اس سہارے کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اگر راہ چلتے کوئی عمرانی باولا ٹکرا جائے، غرائے یا کاٹ لے تو آپ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں,موبائل سے عمرانی باولے کی ویڈیو بنائیں اور ایف آئی اے کو بھجوائیں، ایف آئی اے عمرانی باولے کے خلاف مقدمہ درج کرے گی، اسے گرفتار کرے گی اور اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اورپاگل پن کا شکار لیڈر کوئی مہم جوئی کرسکتا ہے، عوام احتیاط کریں، عمرانی باولے ہاتھا پائی کریں تو دفاع کا قانونی حق استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
رانے کو ایک ہی دکھ ہے کہ فواد چودھری عمران خان اور دوسروں نے اس کی بیٹی کےناچ پر ویلیں نہیں دی تھیں حالانکہ وہ میڈم کےکڈ لے وے- کڈ لے وے -کڈ لے- جیہڑا پایا ای والے گانے پر کیا خوب ناچی تھی بس یہ اسی کا بدلہ لے رہا ہے