
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے دوروں کو اوپن نہیں کیا جاتا۔ ایسے دورے بیک گراؤنڈ میں میزبان اجمل جامی نے سوال اٹھایا کہ سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے ڈی جی آئی ایس آئی کے متوقع دورہ امریکا سے متعلق بات کی ہے۔ جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایسے دورے چلتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو درپیش سیکیورٹی مسائل کے باعث تمام ممالک کے انٹیلی اجنس چیف کے ساتھ ملاقات اورانٹیلی جنس شیئرنگ ہوتی رہتی ہے۔ مگر ایسے معاملات میں کوئی ابہام پیدا نہیں کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے موومنٹ اور دوروں کو اس طرح پبلک نہیں کیا جاتا اور مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے انٹیلیز جنس چیف کسی ملک جاتے ہیں یا کوئی اور انٹیلیجنس چیف یہاں آتا ہے تو ایسے دورے چلتے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ریجن میں جو سیکیورٹی چیلنجز ہیں اس میں جن بھی ممالک کی بلواسطہ یا بلواسطہ شمولیت ضروری ہو ان کے ساتھ ہماری ملاقاتیں اور دورے بیک گراؤنڈ پر چلتے رہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1524800902267379713 ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کو موضوع بحث بنایا ہی نہیں جانا چاہیے مجھے نہیں پتہ کہ ہم اس پر بات بھی کیوں کر رہے ہیں۔