
وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم پیشکش کی تھی تاہم میں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وی لاگرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان مذاکرات کے ذریعے 2 معاملات حل کرنے کے خواہش تھے، ان میں سے ایک نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک ذریعہ سے مشترکہ طور پر آرمی چیف کی تعیناتی کیلئےپیشکش کی اور کہا کہ نئے آرمی چیف کیلئے تین نام آپ دیں اور تین نام میں دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنی پیشکش میں کہا کہ ان 6 لوگوں کے ناموں میں سے اگر کسی ایک کا نام مشترک ہوا تو اس پر اتفاق کرتے ہوئے اس شخص کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کرلیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وی لاگرز کو بتایا کہ میں نے عمران خان کی پیشکش لانے والے شخص کو عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کا کہتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کیا اور جواب دیا کہ یہ ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم کو ہی ادا کرنا ہوتا ہے، تاہم میں نے عمران خان کو میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کرنے اور مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کی تھی۔
وی لاگرزسےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک اور دعویٰ کیا اور کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے اجازت لینے کےبعد ڈی جی آئی ایس پی آر کےساتھ پریس کانفرنس کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13dgisisippcshehabzdawa.jpg