
لاہور کالج برائےخواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں انوکھا واقعہ، خاتون پروفیسر ڈاکٹرفوزیہ نے تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاونِخصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل سےڈگری لینےسےانکار دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج برائےخواتین یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
معاون خصوصی کو شہبازگل تقریب کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی تھے، آج ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے ڈگری لینے سے انکار کر دیا اور اس کے متعلق ٹویٹ کر دیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں، شہبازگل سےسے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔
دوسری جانب اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کواپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے، ڈگری لینے سے انکار کرنے والی خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ جو خاتون آج ڈگری لینے گھر سے نہیں آئیں وہ خواجہ سعد رفیق صاحب کی عزیزہ ہیں۔ایک چینل نے پھر ن لیگ کا میڈیا سیل ہونے کا ثبوت دیا اور پہلے یہ خبر بنوائی پھر لگائی۔عوام کو پورا سچ بتائیں کہ اس خاتون کا آپکی پارٹی سے تعلق ہے۔ایسی گھٹیا سیاست کے لئے طالبعلموں کا استعمال افسوسناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1471125797649924101
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر (وی سی) بشریٰ مرزا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں کانووکیشن کے مہمان خصوصی شہباز گل بننے کے اہل ہیں اس لیے ان کو بلایا، کسی کو زبردستی کچھ نہیں کہ سکتے۔