
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے رات ساڑھے گیارہ بجے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی، درخواست پر سماعت کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی فیصلہ کرتے ہوئے رات ساڑھے 11 بجے عدالت لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528009505216159746
عدالت نے درخواست پر سماعت کیلئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچتے ہی انسٹیٹیوشن برانچ کا عملہ چھٹی پر جانے کے بعد دوبارہ عدالت پہنچ گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1528008658751311872
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، ان پر ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ان پر زمینوں پر ناجائز قبضوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528011115766104064
دوسری جانب ن لیگ کی حکومت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ان پر زمینوں کے ناجائز قبضے کا الزام ہے۔
تحریک انصاف نے گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ہے اور پارٹی رہنماؤں کواسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3cjajratadaltdrsmazri.jpg