
مریم نواز کی ایک اور غلط بیانی پکڑی گئی۔۔ مریم نواز نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق دعویٰ کیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اوپر ہمارے بندے بیٹھے ہیں۔
سلیم صافی کے شو میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہیں نہیں کہا کہ "سپریم کورٹ میں اوپر ہمارے بندے بیٹھے ہیں" جبکہ اینکر اسکے دعوے کو خاموشی سے سنتے رہے اور یہ تک نہیں کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشد نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
یہ الفاظ دراصل سی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگر کے تھے جنہوں نے کہا تھا کہ ابھی انکے آرڈر جاری نہیں ہوئے جلد جاری ہوجائیں گے، سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔ غلام محمودڈوگر کا اشارہ سپریم کورٹ کے کلیریکل سٹاف کی جانب تھا جنہوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر یہ آرڈرجاری کرنا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1627414831568416769
اس پر احمد نورانی نے کہا کہ مریم نواز غلط الزام لگا رہی ہیں۔ مجوزہ آڈیو میں یاسمین راشد نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ سپریم کورٹ میں ساڈے بندے بیٹھے نیں۔
https://twitter.com/x/status/1627289021821976576
ان کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور پولیس افسر کی گفتگو کی آڈیو ٹیپ ن لیگ کی حکومت کے خلاف بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ ذاتی گفتگو تھی۔ پولیس افسر نے سپریم کورٹ کا حکم وصول کرنے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہیں۔ بعد میں مریم نواز نے کہا کہ یہ جملہ یاسمین راشد نےکہا کہ ہمارےجج بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1627300043341406208
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-yasminhh.jpg