
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے بینکوں سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ چینی کنسورشیم سے قرض کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے،اس معاہدے پر پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز دستخط کیے تھے جبکہ چینی کنسورشیم بینک نے آج دستخط کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539573937897717764
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ قرض کی رقم چند دنوں میں پاکستان منتقل ہوجائیں گی، لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے بھی فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں مطالبہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل نے عالمی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی مدت میں اضافہ کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9miftahchinaesbanksloan.jpg