
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کار سلیم صافی سے مراد راس کے اخلاقی لباس سے متعلق سوال کیا گیا جس میں ٹوپی اور اسکارف کی بازگشت چل رہی تھی اس کے جواب میں تجزیہ کار نے کہا کہ جب آپ کے پاس دکھانے کیلئے کوئی چیز نہ ہو تو پھر اس طرح کی خرافات موضوع بحث بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے مصنوعی سورج بنا لیا مگر ہم نے مصنوعی اسمبلی، وزیراعظم اور مصنوعی لیڈر بنا لیے ہیں۔ سلیم صافی نے حسن نثار کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بٹیر اب ان مصنوعی لونڈوں کے ہاتھ لگ گیا ہے اور انہوں نے اس کی حالت بہت خراب کر دی ہے۔
سلیم صافی نے کہا کہ ہم اصل موضوع، کردار اور حماقتوں پر بات کرنے کی بجائے مراد راس جیسے لوگوں کے ڈراموں کو موضوع بحث بنا لیتے ہیں کبھی کسی دوسرے وزیر،مشیر کی بات یا ڈیلوں اور ڈھیلوں کو موضوع بحث بنا لیتے ہیں۔ حالانکہ اصل مسائل جوں کے توں پڑے ہیں۔
صحافی نے مزید کہا کہ باقی پورے ملک کو تو ان تین سالوں میں تباہ کیا گیا ہے مگر خیبرپختونخوا میں اس تباہ حالی کے نظام کو 8 سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کے پی میں تعلیمی نظام کی تباہی پر کہا کہ 5 سال عمران خان جھوٹ بولتے رہے کہ 2 لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں آئے ہیں میرا تب بھی چیلنج تھا اور آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی ایک ایسا بچہ دکھا دیں۔
سلیم صافی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ٹرائیبل ایریاز اور بلوچستان کے طلبا کیلئے مختص فنڈز اور اسکالرشپ ختم کردی ہے وہ طلبا بیچارے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر نہ تو شفقت محمود اور نہ ہی کسی اور وزیر مشیر کو ان کے پاس جا کر ان کے دکھ کا مداوا کرنے کی ہمت ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saleem-safi-on-khan-kear.jpg