
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے لیگی دورِ حکومت میں من پسند ٹی وی چینلز کو اشتہارات سے نوازنے کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام الیونتھ آر میں بتائی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں محمد زبیر نے چینلز میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق کہا کہ اینکرز ن لیگ حکومت کیخلاف کنٹینر پر کھڑے ہو کر بیانات دے رہےتھے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ایسی صورت ہم اے آر وائی کو اشتہارات کیسے دیتے؟ میزبان وسیم بادامی نے جواب میں کہا کہ مطلب ن لیگ کی تعریف کرنے والے اینکرز کو دیکھ کر اشتہارات دیئے گئے؟
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی ریٹنگ کم تھی اس لیے ہم نےاشتہارات نہیں دیئے۔ پروگرام میں شامل دیگر مہمان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ محمد زبیر نے اعتراف کر لیا ہے کہ ن لیگ کے بیانیے کو پروموٹ کرنے والے چینلز کو زیادہ اشتہارات دیئے گئے۔
حکمران جماعت کے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ محمد زبیر عمر نے مان لیا کہ ان کی جماعت نے اپنے دور اقتدار میں جان بوجھ کر اے آر وائی کو اشتہارات نہیں دیئے۔ محمد زبیر نے تو خود ہی ن لیگ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5zubaritraf.jpg