
سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پول کروایا جس میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کواستعفیٰ دینا چاہئے۔
اس پول کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے۔ 44.8فیصد نے چیف جسٹس کے استعفیٰ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 54.3فیصد نے استعفیٰ کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اس طرح یہ پول چیف جسٹس کے استعفیٰ کی مخالفت کرنیوالوں نے جیت لیا۔
سروے نتائج سامنے آنے کے بعد مطیع اللہ جان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کو استعفیٰ نہیں دینا چاہئے انہیں مبارک ہو۔انہوں نے 9 فیصد کے فرق سے پول کو مینیج کرلیا۔

مطیع اللہ جان نے مزید لکھا کہ ووٹ ڈالنے والے تمام دنیا اور خاص طور پر انڈیا سے تھے۔واؤ۔۔چیف جسٹس نمبر گیم جیت گئے۔۔
انورلودھی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم حمائتیوں نے بڑی کوشش کی لیکن مطیع اللہ جان کے ٹویٹر پول پر بھی چیف جسٹس جیت گئے.. انہیں شاید علم نہیں ہے کہ عوام کی اکثریت چیف جسٹس کو ہی سپریم کورٹ سمجھتی ہے کیونکہ وہ آئین کے مطابق چل رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1645042337322610689
پرویز ہارون کا کہناتھا کہ اس پول کے بعد ہم مطیع اللہ جان سے مطالبہ کرینگے کہ وہ اپنی شکست کو تسلیم کریں اور چیف جسٹس عطاء بندیال کے حق میں کھڑے ہوجائیں کیونکہ پوری قوم عطاء بندیال کے ساتھ کھڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1645032591681105925
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/matiullahssa.jpg