امریکا نے واضح کردیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانی شہریوں کے مظاہرے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔
امریکا کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے، پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس سے متعلق وہ ہی بتا سکتا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکا خالصتان کو آزادی اظہار رائے کا معاملہ سمجھتا ہے، امریکا میں شہریوں کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔
ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہم خالصتان کے ریفرنڈم پر کوئی بات نہیں کریں گے، البتہ جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا بہت ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کیلئے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے اور پارٹی نشان واپس لینے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کے کیس کی ابتدائی سماعت 10 اکتوبر کو کرے گا۔
خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی جبکہ محمد عون ثقلین نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست دے رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن دونوں مقدمات کی ابتدائی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-kko.jpg