چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل طیش میں آ گئے

ramiz-raja-pcb-and-bcciii.jpg


بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیاء کپ 2023 کے دوران دورہ پاکستان سے انکار کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ردعمل نے بھارتی وزیر کھیل کو تپا دیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے چیئرمین پی سی بی کےبیان پر طیش میں آکر ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں ہمارے ملک کی شراکت داری سب سےزیادہ ہے اور ہمیں اس معاملےمیں کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہماری ٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں، لہذا ایشیاءکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ کرے گا، آئند ہ برس ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا اور اس ایونٹ میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھارت کی جانب سے ایشیاء کپ 2023 میں شرکت سے انکار کےبیان پرسخت ردعمل دیا اور کہا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں،

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال کے اختتام پر دورہ کرے گی،بھارت بلاوجہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنارہا ہے، پاکستان ایشیاء کپ 2023 متحدہ عرب امارات منتقل نہیں کرے گا، سب کچھ بھارت نہیں ہے ہم بھی بہت کچھ ہیں۔
 
Last edited by a moderator: