
تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ دینا حکومت سے زیادہ مسلم لیگ ن کے لیے خطرہ ہے کیونکہ یہ ن لیگ کو توڑنے جیسا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام احتساب میں تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ ملنے سے یہ تاثر پھیلے گا کہ وہ دست شفقت جو آج کل کسی پر نہیں ہے وہ ق لیگ پر آ جائے گا اور اس سے ن لیگ کے لوگ اور بالخصوص الیکٹیبلز ٹوٹ کر ق لیگ میں شامل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس بات پر کبھی بھی رضامند نہیں ہو سکتی کہ جب وہ الیکشن کے اتنا قریب ہیں وہ وزارت اعلیٰ کیلئے چوہدری برادران کو اپنی پارٹی پر ترجیح دیں۔ اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آکر بہت سے لوگوں کو ناراض کیا وہ سب لوگ اہم عہدے چاہتے تھے مگر عمران خان نے ان کو نوازا نہیں ہے۔
تجزیہ کار اظہارالحق نے کہا کہ ن لیگ مر جائے گی لیکن چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دے گی کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر ان کو وزارت اعلیٰ مل گئی تو یہ مسلم لیگ ن میں اتنی دراڑیں ڈالیں گے کہ اس کے بعد اس نقصان سے نکلنا ان کیلئے مشکل ہو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1503235415393947648
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی دھن اور بات کے پکے ہیں وہ آخری وقت تک کسی کو وزارت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ عثمان بزدار کو ہٹانے والے ہیں، دونوں صورتوں میں یہ پارٹیاں چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دیں گی مگر زرداری صاحب اس کھیل میں شامل رہے تو پھر کچھ ہو سکتا ہے۔
اظہار الحق نے یہ بھی کہا کہ یہ منڈی پہلی بار نہیں لگی کیونکہ 2018 کے انتخابات کے بعد بھی اسی طرح خریدو فروخت ہوئی تھی جہانگیرترین اپنے جہاز لیکر پھر رہے تھے لوگوں کو خرید رہے تھے، عمران خان نے کوئی غیر روایتی سیاست نہیں کی بلکہ وہ دوسروں سے زیادہ روایتی سیاست دان ثابت ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-elahi-and-cm.jpg