
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہئیے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539115405712797696
یاد رہے کہ حالیہ نیب ترامیم سے متعلق سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود کو این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ جو چاہیں گے آزادی سے کریں گے، نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے۔
جب کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ قوم کو ریلیف نہ دینے والوں نے خود کو تیزی سے ریلیف دے دیا، قوم کے لوٹے ہوئے 1200 ارب کے کیسز ختم کیے جارہےہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh-rasheed-nab-pl.jpg
Last edited by a moderator: