چنیوٹ میں ارمانوں سے دُلہنیا کو بیاہ کر گھر لانے والے دُلہا کے ساتھ دھوکا ہوگیا اور اس کی دُلہن خواجہ سرا نکلی جو گھر بھی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
جیونیوز کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی 52 سالہ گلزار نے سونیا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی لیکن وہ فراڈی گینگ کے ہتھے چڑھ گیا۔
فراڈی گینگ نے گلزار کا نکاح خواجہ سرا کے ساتھ پڑھایا اور تین روز بعد اسے رخصت کردیا لیکن دُلہا کو نکاح تک اس بات کا علم نہ ہوا۔
گلزار جب اپنی دُلہن کو گھر لے کرآیا تو اسے اپنے ساتھ دھوکے کا احساس ہوا کہ اس کی دُلہن کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔
گلزار نے اولاد کی خواہش کے لیے دوسری شادی کی تھی جس کے لیے فراڈی غلام نبی اور صفدر نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے۔
http://urdu.geo.tv/latest/172505