
مریم نواز کی فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو پر اداکارہ ارمینا خان کی تنقید
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی گزشتہ روز فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو مریم نواز نے خود بھی شیئر کی اور لکھا صرف سیاست نہیں کرتے ساتھ لکھا تھا فروٹ چاٹ کے بغیر افطار ہوتی ہی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1643582246132019201
مریم نواز کے ٹویٹ پر اداکارہ ارمینا خان نے تنقید کردی، جوابی ٹویٹ میں لکھا سیاست ایک طرف لیکن جب آپ کے ملک میں لوگ مر رہے ہیں ایسے وقت میں آپ کھانا دکھا رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1643875748011298818
ارمینا خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا سب سے پہلی بات یہ کہ مریم نواز نے فروٹ چاٹ تیار نہیں کی، چمچا ہلا لینا کھانا تیار کرنا نہیں ہوتا، کام کرنے سے آستینیں گندی ہوں گی،
https://twitter.com/x/status/1643928279349436416
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fruit-chata.jpg