چلی گئیں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ قدرت کا قانون ہے. الله ان کی مغفرت فرمائیں اور آپ لوگوں کو صبر دے

اب انہیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے

اپنی روٹین بنا لی ہے کہ ہر نماز کے بعد لازمی ان کی مغفرت کی دعا کرنی ہے ..اور جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنا ہے ..اس کے سوا اب ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے ...
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Everybody has to go sooner or later....the only truth in life.........take heart n recite Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un ( إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎‎) "We surely belong to Allah and to Him we shall return."

معلوم ہونے کے با وجود کہ ہم سب نے جانا ہے ..لیکن ماں کا جانا ........بہت مشکل صبر کا آنا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Jaana to paray ga sab ko lekin waalida ki judayee se bara dukh koi nahin....Allah apko sabr de....

پہلے جب کسی کا سنتے تھے کہ کسی کی ماں نہیں رہیں دنیا میں ..افسوس ہوتا تھا ..لیکن ان کے دکھ کا حقیقی اندازہ جب ہوا جب خود پر گزری ..جانے والا چلا جاتا ہے ..پیچھے والے روتے رہ جاتے ہیں
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
میں نے دو چار بار لکها پهر کینسل کر دیا مجھ سے الفاظ نہیں بن پا رہے

اللہ سبحان و تعالٰی آپ کی والدہ محترمہ کو اپنے خاص بندوں میں شامل کریں اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بہت مشکل کام ہے۔۔۔ اپنے والدین کو دفنانا،اُن کو آخری آرام گاہ تک پہنچانے سے زیادہ کوئی مشکل کام نہیں۔ جب ہمارے والدین۔ ہنستے مسکراتے ، کسی دنیاوی تکلیف اور بیماری گزارے بغیر روڈ ایکسیڈنٹ میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔ تو ہماری بھی دینا بالکل اندھیری ہوگئی۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کروں۔ پاگلوں کی سی کیفیت تھی۔ لیکن بڑا ہونے کے ناتے نہ صرف صبر کرنا پڑا بلکہ بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کو بھی سنبھالنا پڑا۔ کیا ناامیدی اور اداسی کے دن تھے۔ پھر ایک دوست نے سمجھایا۔۔ میری پھوپھی کہتی ہیں کہ ہر اولاد کی قسمت میں ماں باپ کا غم ہے۔ دل کو تسلی ہوئی کہ سبھی ان مراحل سے گزرتے ہیں کہ یہی اولاد کی قسمت میں ہے۔اللہ سب دوستوں کو اس غم سے تادیر محفوظ رکھے۔
اللہ تعالیٰ نادان کی والدہ اور ہمارے والدین سمیت سب کی مغفرت کرے۔
آپ کس درد سے گزرے ...اب اس کا اندازہ بخوبی کر سکتی ہوں ..الله ان کے درجات بلند کرے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جو آیا ہے اس نے لازمی جانا ہے

ہم اپنے جانے کو بھی اسی طرح بھول جاتے ہیں
اپنے بچوں کی سالگرہ کرتے ہیں لیکن ان کو نہی بتاتے کہ تم نے ایک دن جانا ہے

دو ہی چیزیں الله کے نزدیک سب سے اہم ہیں - قران کریم کے مطابق

الله پر ایمان جو کہ ہر قانون قدرت کا بنانے والا ہے
اور آخرت پر ایمان کہ میرے سے پوچھا جاۓ گا

باقی سب چیزیں ثانوی ہیں جن کو ہم نے سب سے آگے رکھا ہوا ہے

الله آپکو بھی اپنی ایمان دے ، اور دنیا و آخرت کے لئے ایمان دے

ایمان ہی اپنا اثاثہ ہے ..اور کچھ پاس نہیں ...الله پر یقین کہ وہ اپنے کرم سے ہم سب کو بخش دے گا ..انشاء الله
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
nadan ji main aap ka rooz intezar karta tha ke aap kab aain gi , main aap k dukh ko samajh sakta hoon , meri bohut kareeb tareen relitive ki death kidneys ki wajha se hui thi , jab pehle din aap ne apni ammi ke bare main bataya tha ke un ki yeh condition hai to main ussi waqt samajh gaya tha ke woh shayad na bach sakain , mujhe aik member ne kaha k main ne aap ko wazeefay de kar jhooti tasaliyan di lekin main aur kia kar sakta tha , aap ki ammi jab zinda thin to tab bhi main dua karta tha ke aap k ammi theek ho jain aur aage bhi karta rahon ga , mere wazeefon aur dua ki copy main aap ka naam likha hai aur main un ke darood shareef parh kar dua karta rahon ga , aakhir main itna kahon ga ke main bohut sharminda hoon k aap ki ammi ki death ki jab khabar mili to main ne kaha tha k kuch din forum par nahi aaon ga lekin main 3 din k baad aana shroo ho gaya , Nadan ji aap se aik request hai ke forum par aati raha karain

بہت کم لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کا دل آپ جیسا خوبصورت ہو ..آپ کی دعائیں رائیگاں نہیں جائیں گی ..اب وہ ہی ان کا اثاثہ بنیں گی ..آپ کی محبت اور خلوص کی مقروض ہوں ....
دنیا چلتی رہتی ہے ..رکتی نہیں ..آپ خود سے کیا وعدہ نہ نبھا سکے ..کوئی ایسی بڑی بات نہیں ..شرمندگی کیسی ...الله آپ کو صحت کے ساتھ لمبی عمر دے ..آپ کی زندگی میں صرف آسانیاں پیدا کرے ..آمین
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)


وَالَّـذِيْنَ صَبَـرُوا ابْتِغَـآءَ وَجْهِ رَبِّـهِـمْ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَـهُـمْ عُقْبَى الـدَّارِ
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَـهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَـآئِـهِـمْ وَاَزْوَاجِهِـمْ وَذُرِّيَّاتِـهِـمْ ۖ وَالْمَلَآئِكَـةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْـهِـمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَـرْتُـمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الـدَّارِ

اللہ آپ کو صبر عطا فرماۓ ۔


یقینآ صبر دینے والا بھی وہ ہی ہے ..وہ ہی دے گا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
والدین کا ایک دم سے تاحیات رخصت ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں .یہ دکھ کبھی نہیں مٹ سکتا .مجھے ایک بات کی خوشی ہوئی کہ آپ اس تکلیف دہ مرحلے کا بہتر مقابلہ کرتی نظر آرہی ہیں .الله آپ کی والدہ کی مغفرت اور انکو جنت میں بہترین مقام دے .الله آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبر دے .امین :jazak:

یہ سوچ ہی بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے کہ جو چلا گیا ہے وہ اب کبھی بھی واپس نہیں آئے گا ..الله صبر بھی دے گا رفتہ رفتہ ...زندگی اسی کا نام ہے ..میرے عزیز و اقارب کے علاوہ فورم کے ان دوستوں کا بھی بہت ہاتھ ہے ..مجھے حوصلہ دینے میں ..جو مسلسل تسلی دیتے رہے ..خاص طور پر عینی کا شکریہ ..جنہوں نے بلا ناغہ روزانہ ایک نامہ میرے نام لکھا تسلی کا ..چاہے میں جواب لکھنے کی ہمت کر سکی یا نہ کر سکی ...
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ کا شکر آپ اپنا دکھ کہنے کے قابل ہو گئیں
اللہ نے ن کو آپ کی نظروں سے دور کر دیا .
لیکن ان کی دعائیں ہمیشہ آپ پر سایا رکھیں گی.الله ان کے درجات بلند کرے

یہ بھی الله کا کرم ہے کہ دکھ دیتا ہے تو اسے سہنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے ..کسی کو کم ..کسی کو زیادہ ..لیکن دیتا ضرور ہے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Nadaan , it takes lots of courage to push yourself to accept such valuable loss which is certainly very painful.

It is good to see that you are showing that courage to share your feelings with us.
Just want to ensure you we are your friends and we are with you in this difficult time of your life. May Allah be with you and your family.

عینی ..جس طرح آپ نے ساتھ دیا ہے ..جس طرح میں اپنا دکھ آپ کے ساتھ شئیر کرتی رہی ہوں اور آپ تسلی دیتی رہی ہیں ..اس کا شکریہ ادا کرنے کو میرے پاس الفاظ نہیں
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
بہت کم لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کا دل آپ جیسا خوبصورت ہو ..آپ کی دعائیں رائیگاں نہیں جائیں گی ..اب وہ ہی ان کا اثاثہ بنیں گی ..آپ کی محبت اور خلوص کی مقروض ہوں ....
دنیا چلتی رہتی ہے ..رکتی نہیں ..آپ خود سے کیا وعدہ نہ نبھا سکے ..کوئی ایسی بڑی بات نہیں ..شرمندگی کیسی ...الله آپ کو صحت کے ساتھ لمبی عمر دے ..آپ کی زندگی میں صرف آسانیاں پیدا کرے ..آمین

نادان جی میں بھی خوش نصیب ہوں جو اس فورم کی بدولت مجھے آپ جیسے اور آپ کے علاوہ بھی اچھے دوست ملے .. میں نے جہاں آپ کا نام لکھا ہے اور آپ کی امی کے لئے درود جب بھی موقع ملے پڑھتا ہوں اس کے اگلے صفعے پر میں نے جنید جمشید کا نام لکھا ہوا ہے .. میں اس کے لیے بھی درود شریف پڑھتا ہوں .. جو وقت آپ دیکھ چکی ہیں وہ ایک دن مجھے بھی دیکھنا ہوگا .. میں بھی بہت ڈرتا ہوں .. الله آپ کو بہت خوش رکھے .. آپ کی دعاوں کے لئے شکریہ
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ایمان ہی اپنا اثاثہ ہے ..اور کچھ پاس نہیں ...الله پر یقین کہ وہ اپنے کرم سے ہم سب کو بخش دے گا ..انشاء الله

صحت بھی
;)...اپنا خیال رکھے ، کہیں آپکو چھینک نہ آ جاۓ
پھر ہمیں کہیں خبر کون دے گا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
@jani1

بہت کوشش کر رہی ہوں ...آپ کی پوسٹ کوٹ نہیں ہو رہی ....ہاں اس لحاظ سے خوش قسمت کہہ سکتے ہیں کہ آخری سفر پر میں ساتھ تھی ....ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرتی رہی ..کتنی نرم و ملائم جلد تھی ..بے بی لائیک ....ان کے ہاتھ بھی تھامے ...ورنہ یہ موقع نہ ملتا تو دکھ دگنا ہوتا ....کتنے لوگ ان کے آخری وقت پر پوھنچ بھی نہیں پاتے ...
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہر ایک نے جانا ہے کسی نے جلدی، کسی نے بدیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ انکی مفغرت فرمائیں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Inna Lillah-e-Waina Eleh Rajeoon.
May Allah bless your mother and exalt her status in Jannah. Please Keep her gift of Sallah near and dear to yourself for whole life, as your said she mad you all habitual of 5 times prayers. She indeed was a caring mother who not only asked you if you have eaten your food she made sure you dont stay Hungary in the life after this one, my sister. Greatest are the mothers who think of there children for the life after this one.
Now please use this gift she gave you and keep mutiplying it for her. May Allah make you a mother like her as well.
 

Jaanbaazkarachi

MPA (400+ posts)
I am really sorry to hear the news, I was though active from time to time but could not see it, again, my deepest sorrows and sympathies for you and your entire family, I hope you will cope with this loss, which is truly difficult to cope.. Please feel free to let me know if any thing I could do for you at this time, all the best.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
باتیں تو بہت سی هیں مگر الفاظ ساتهه نهیں دیتے موت ایک ایسی ابدی حقیقت هے که جس سے کسی کو چهٹکاره نهیں سب نے ایک دن جانا هے

موت سے کس کو رستگاری هے

آج هماری تو کل تمهاری باری هے

یه شعر تصویر کا ایک رخ هے سب سے خوبصورت بات علامه اقبال نے کہی هے موت کے بارے میں


موت کو سمجها هے غافل اختتامِ زندگی

ہے یہ شامِ زندگی صبح دوامِ زندگی

تو آپکی امی زنده جاوید موجود هیں صرف نظروں سے اوجهل هو گئی هیں الله آپ کو صبر عطا کرے آمین
 

Back
Top