چلی گئیں

loser24x7

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کا شُکر ادا کریں۔۔کہ آخری وقتوں میں یا آخری بار دیکھنے کا موقع ملا۔۔
ایسے بھی لوگ ہیں جو صرف کاش کاش ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔۔
کیونکہ اُنہیں آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔۔۔اللہ آپ سب کو صبر اور اُن کی مغفرت فرمائے۔۔آمین٫

ماں سے مُتعلق اس ناقص سی کوشش میں یہی کہنے کی کوشش کی۔۔۔

اب وہ ارمان کر رہا تھا کہ کاش یہ مُلک اس قابل ہوتا کہ اُسے باہر جانا ہی نہ پڑتا۔کاش تھوڑا وقت اپنی ماں کو دے پاتا۔کاش آخری دنوں میں ہی آجاتا۔کاش آخری وقت میں ہی ماں کو دیکھ پاتا۔مگر اُس کے یہ ارمان پُورے ہونے کو بہت دیر ہوچُکی تھی۔

Armaan...ارمان




apka paighaam bahut aham hai ke Jin logon ki maayein zinda hain wo unki care ker lain ta ke pachtawa na ho baad mein...
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
الله مغفرت کرے اور صبر عطا فرمائے، اس حوالے سے ایک خوبصورت تحریر

عبدالحلیم اطہر سہروردی


ایک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
اس ایک شعر نے مدت سے ذہن میں جگہ بنائی ہوئی ہے ویسے تو ماں کی عظمت سے کون بدنصیب نا واقف ہے لیکن اس کے باوجودان اشعار نے جو اس مضمون میں شامل ہیں ماں کے موضوع پرکئی ایک مضامین کے ہوتے ہوئے بھی اس عاجز کو بھی کچھ تحریر کرنے کی تحریک دی ہے ،شائد اس لئے کہ اللہ کے کرم سے ہمیشہ سے میں اپنی ماں کے قریب رہا ہوں یا پھر یوں کہہ سکتے ہیں کہ ماں نے اپنے قریب رکھا اور ہر مشکل اور ہر قدم پر نہ صرف رہنمائی کی ہمت افزائی کی بلکہ دعائیں دیں

کامیابی کے لئے وظیفے پڑھے اور وہ سب کچھ کیا جو ان کے اختیار میں تھا،صحت ہو یا بیماری، خوشی ہو یا غم زندگی کے ہر معاملہ میں ماں نے حوصلہ بخشا،ہمیشہ یہ احساس ساتھ رہتا ہے کہ اللہ کے کرم کے ساتھ ماں کی دعائیں سایہ کئے ہوئے ہیں ، ماں کے ہوتے بڑی سے بڑی مشکل بھی پریشان نہ کرسکی،جب کبھی کوئی مشکل کا سامنا ہوتا ماں کے حضور حاضر ہوجاتے ان کی دعاء اور اللہ کے کرم سے ساری مشکل ختم ہوجاتی، اللہ کا شکر ہے ۔
داستان میرے لاڈوپیار کی بس ایک ہستی کے گرد گھومتی ہے
پیار جنت سے اس لئے ہے مجھے یہ میرے ماں کے قدم چومتی ہے
ماں یہ لفظ بہت وسیع معنی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ممتا،ایثار ، قربانی، پیار،محبت، عزم ،حوصلہ ،دوست، ہمدرد، راہنما،استاد، خلوص، معصومیت،دعا،وفا،بے غرضی، لگن، سچائی، پاکیزگی، سکون، خدمت، محنت، عظمت، عبادت، ایمان، دیانت، جذبہ، جنت، یہ سب ماں کی خوبیوں کی صرف ایک جھلک ہے، ورنہ اس کی خوبیاں تو اس قدر ہیں کہ لفظ ختم ہوجائیں مگر ماں کی تعریف ختم نہ ہو۔ ماں ہی وہ عظیم ہستی ہے جس کے جذبوں اور محبت میں غرض نہیں ہوتی ،جب اولاد اس دنیا میں آنکھ کھولتی ہے تواس کے لئے خود کو وقف کر دیتی ہے جب بچہ بول بھی نہیں پاتا اس کی ضرورت کوسمجھتی اور پورا کرتی ہے پھر اسے بولنا سکھاتی ہے بھر انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتی ہے ہر آواز پر دوڑی چلی آتی ہے اپنی بانہوں میں سمیٹ لیتی ہے،اولاد کی خوشی میں خوش اور اس کے دکھ میں دکھی ہوتی ہے ،عمر کے ہر دور میں ساتھ دیتی ہے اور دعاگو رہتی ہے
مشکل راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے
یہ میری ماں کی دعاوں کا اثر لگتا ہے
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صحابیؓ آئے اور پوچھا کہ میں نے اپنی معذور ماں کو کاندھوں پر بٹھاکر حج کروایا ہے، کیا میرا حق ادا ہوگیا؟ ارشاد فرمایا: ابھی تو اُس ایک رات کا حق ادا نہیں ہوا جس رات تُو نے بستر گیلا کردیا تھا اور تیری ماں نے تجھے خشک جگہ پر سلایا اور خود گیلے میں سوئی۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو سعادت مند بیٹا اپنے والدین کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اللہ تعالی اس کی ہر نظر پر حج مبرور یعنی مقبول حج کا ثواب دے گا ، صحابیؓ نے عرض کیا اگرچہ روزانہ 100مرتبہ دیکھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں اللہ کی ذات بہت بڑی اور پاک ہے(بہیقی) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تمھارے ماں باپ تمھارے لئے جنت بھی ہیں اور جہنم بھی ہیں(سنن ابن ماجہ)،ماں باپ کی نافرمانی کرنے والے اور ماں باپ کو ناراض کرنے والے کے لئے نبی رحمت ﷺ نے بد دعا فرمائی ہے،دارمی، مسند احمداور نسائی میں ہے کہ ماں باپ کے نافرمان پر اللہ تعالی نے جنت حرام کردی ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام جب اپنی والدہ کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے کوہِ طور پر تشریف لے گئے تو ایک غیبی آواز آئی۔ اے موسیٰ، اب ذرا سنبھل کے آنا اور سوچ سمجھ کر گفتگو کرنا۔ حضرت موسیٰ بہت حیران ہوئے اور پوچھا یاباری تعالیٰ وہ کیوں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اب تمہارے لیے مجھ سے رحم و کرم اور عنایت کی دعا کرنے والی تمھاری ماں اس دنیا میں نہیں رہی۔
ماں تیرے بعد بتا کون لبوں سے اپنے
وقت رخصت میرے ماتھے پہ دعاء لکھے گا
ماں احسانات، احساسات، خوبیوں اور جذبات کا وہ بے مثال مجموعہ ہے جو سارے زمانے کے حالات اور موسم کی سختیاں خودسہتی ہے مگر اس کا ہر لمحہ اپنی اولاد کے لیے فکر ودعاکرتے گزرتا ہے،ماں باپ جتنی دعائیں اولاد کے لئے کرتے ہیں اللہ وہ تمام دعائیں ضرور قبول فرماتا ہے ،ماں کے اندر ممتا کا جو جذبہ ہوتا ہے وہ کسی اور میں نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے جب ماں کی تخلیق کی تو اسے رحمت کی چادر، چاہتوں کے پھول، دعاؤں کے خزانوں، زمین و آسمان کی وسعتوں، جذبوں، چاہتوں، پاکیزہ شبنم، دھنک کے رنگوں، چاند کی ٹھنڈک، خلوص، رحمت، راحت، برکت، عظمت، حوصلے اور ہمت سمیت تمام اوصاف سے مزین کیا، یہاں تک کہ اس کے قدموں میں جنت ڈالی۔ یوں ماں قدرت کا بہترین تحفہ اور نعمت ہے جس کی قدر ہم پر فرض ہے ۔ ماں کے احسانات، احساسات اور چاہتوں کا بدلہ کوئی بھی نہیں ادا کر سکتا،ہم تو ماؤں کی ایک رات کا قرض بھی نہیں چکا سکتے،مائیں عزم و حوصلے اور ایثار و قربانی کا پیکر ہوتی ہیں۔ والدین کے احسانات کے بارے میں سوچیں بھی، تو سوچ ان کے احسانات کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جاتی ہے۔
جب بھی میرے دل کی مسجد میں تیری یادوں کی اذان ہوتی ہے
اپنے ہی آنسوؤں سے وضو کرکے ماں تیرے جینے کی دعا کرتا ہوں
بلاشبہ ماں کا وجود ایک نعمت اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ دنیا میں کہیں بھی کوئی انسان کامیاب ہے تو اس کے پیچھے اس کی ماں ہی کا ہاتھ ہے جس کا وہ ثمر پارہا ہے۔ ان کی ماؤں نے پال پوس کر ان کو قابل بنایا اور اپنی ماؤں ہی کے طفیل آج یہ کامیاب ہیں۔ ان کی تربیت میں جو خوبیاں ہیں وہ ان کی ماؤں ہی کی مرہونِ منت ہیں،ماں کی دعاوں نے ہی اولاد کو بڑے سے بڑا ولی اور بادشاہ بنایا ہے،حضرت با یزید بسطامیؒ کی ماں نے دعا فرمائی تھی اور وہ دنیائے ولایت کے بہت بڑے ولی بن گئے،حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی والدہ کی دعائیں تھیں کہ ایسے سلطان بنے کہ تاریخ میں انکا نام سنہری حرفوں میں درج ہوا،حضرت موسی علیہ السلام کے دور کا وہ قصائی جو ماں کی خدمت کرتا اور ماں دعا دیتی کی اللہ جنت میں تجھے حضرت موسی کے ساتھ رکھے اور اللہ نے یہ دعا قبول کی اور حضرت موسی کو بتادیا اور حضرت موسی نے جا کر خدمت اور دعا کا منظر دیکھا۔ماں باپ کی دعاؤں سے تقدیریں بدل جاتی ہیں۔
لبوں پہ اسکے کبھی بد دعا نہیں ہوتی
بس ایک ماں ہے جو کبھی خفا نہیں ہوتی
قرآن مجید (سورہ بنی اسرائیل(۲۳) اور سورہ لقمن (۱۴))میں ماں باپ کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم اللہ نے توحید اور عبادت کے ساتھ ساتھ دیا ہے۔صحابیؓ نے رحمت العالمین ﷺ سے سوال کیا مجھ پر خدمت اور حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو آپ ﷺ نے تین مرتبہ ماں کا کہا اور چوتھی مرتبہ سوال کرنے پر کہا کہ باپ کا ہے اور فرمایا کہ اگر ماں باپ ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کرناادب و احترام اور حسن سلوک کا معاملہ رکھنا اور فرمایا کہ اللہ کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا عمل بہت پسند ہے ۔ماں کا وجود صرف ہماری زندگیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ سارے گھرخاندان کے لئے بھی باعث رحمت و نجات ہے۔ ماں تو تپتے صحرا میں ٹھنڈی پھوارکا نام ہے۔ ماں کڑی، چلچلاتی دھوپ میں ابر کی مانند ہے۔ماں کی دعاء سیدھے عرش تک جاتی ہے، ماں میں ممتا کہ وہ جذبہ ہوتا ہے جو کسی اور میں نہیں ہوتا اولاد کے لئے اپنی ہر خوشی قربان کر دیتی ہے تکالیف برداشت کرتی ہے ،بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے لئے اپنی بڑی سے بڑی خواہش قربان کر دیتی ہے ہر اعتبار سے ان کی حفاظت کرتی ہے ،فکر مند رہتی ہے،دعائیں کرتی ہے، شفقت کے ساتھ پرورش کرتی ہے ۔اللہ نے ماں کا دوسرا نام محبت رکھا ہے اور بندوں سے اپنی محبت کی مثال بھی ماں کی محبت سے ہی دی ہے۔
اس طرح میری خطاوں کو بھی وہ دھو دیتی ہے
ماں بہت غصہ میں ہو تو رو دیتی ہے
دعا ہے کہ جن کے والدین حیات ہیں خدا کرے ان کا سایہ تا دیر سلامت رہے اور وہ ہر دکھ، پریشانی، آفت اور آزمائش سے محفوظ ہوں،پورے خلوص اور سچے دل کے ساتھ والدین کی خدمت کریں انہیں راضی کرلیں،والدین کی رضا میں اللہ کی رضا شامل ہے۔ اور جو لوگ والدین کی نعمت سے محروم ہیں وہ اس دعا کا ورد کرتے رہا کریں،رب ارحمھما کما ربینی صغیرا اے میرے رب میرے ماں باپ پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن مجھ پر رحم کیا۔حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ نیک آدمی کا جنت میں اللہ ایک درجہ بلند کرتا ہے تو وہ پوچھتا ہے کہ اے اللہ مجھے یہ درجہ کیوں ملاتو اللہ فرماتا ہے تیری اولاد نے تیرے لئے مغفرت کی دعا کی ہے اس لئے اپنے والدین کے حق میں دعا کرتے رہنا چاہئے ،اللہ سے دعا ہے کہ اے اللہ ہمیں والدین کی قدر نصیب فرمااور ان کے لئے محبت، خدمت،اطاعت و حسن سلوک کا جذبہ عطا فرما اور ان کی بہترین اولاد میں شمار فرما۔آمین
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


تکلیف جب انتہا تک جا پہنچتی ہے تو ، ایک نیا سفر شروع ہوتا ہے ، دنیا کی انتہا سے آگے ، معراج ہے ، رب کریم سے ملاقات ہے

بار بار کی ایمرجنسی ہو ، ڈاکٹرز کی تکلیف دہ مشقت ہو ، مریض بھی بیماری و تیماری سے اکتا چکا ہو ، تو کیا ہو ؟ بہتر یہی ، اگلا سفر ، حتمی مقام ، جلد سے جلد شروع ہو ، بندوں کی مشقت ؟ ارے نہیں ، الله کی میزبانی اس میں دیر کبھی نا ہو ، بھیجا تھا ، بلا بھی لیا ، آتے ہوے ، سوال نا کیا ، بلا لیا تو ، اعتراض نا کیا ، اسی کے تھے ، اسی کی طرف لوٹ جانا ہے ، اس نے یہی سمجھایا ہے ، ہم نے یہی پڑھا ہے ، انبیاء نا رہے ، بڑے بڑے نا رہے ، چھوٹے بھی نا رہے ، کسی کو استثنیٰ نا ملا ، نا کسی کو ملنا ہے ، نامکمل و تکالیف سے بھری دنیا سے ہر کسی کو جانا ہے ، جانا کیا ؟ لوٹ جانا ہے

رحم مادر سے کیا شے تخلیق کی ؟ الله الله ، خلق الانسان من علق ؟ چند قطروں سے ، "میں" بنا دیا ، خودار ، بردبار ، طاقتور ، خود سر ، خوبصورت ، حسین ، جمیل ، مغرور ، عالم ، جاہل ، سائنسدان ، مفکر ، ملحد ، ملزم ، مجرم ، محنتی ، کاہل ، کیا سے کیا بنا دیا ، قطرہ کو گہر کرنے والا ، الله الله ، اک قطرہ سے "انسان" بنا دینے والا ، الله الله ، آئن سٹائن بھی اسی قطرہ سے بنا . اب مٹی مٹی ہے ، سٹیفن ہاکنگ بھی قطرہ سے تخلیق ہوا ، اب بے بسی ، بے بسی ہے ، کب مٹی مٹی ہونا پڑے ، رب العالمین بہتر جانتا ہے ، میں نے بھی مٹی ہونا ہے ، آپ نے بھی مٹی ہو جانا ہے ، ماں جی نے جنم دیا ، آخر ہمیں چھوڑ جانا ہے ، ہمیں پیدا کیا ، کیا سے کیا بنا دیا ، پیٹ میں نو ماہ چھپا ، اٹھا رکھا ، پھر گود میں سلا لیا ، سینے سے رزق دیا ، ہاتھوں سے سنبھال لیا ، آنکھوں سے پیار دیا ، ہونٹوں سے دعاؤں کا ثمر بے شمار دیا ، جنم دیا ، سچ بتاؤں ؟ دل کی سناؤں ؟ ، ماں ایک بار جنم نہیں دیتی ، ہر روز ہر بار ، زندگی دیتی ہے ، مرتے دم تک ہماری سلامتی کا سوال کرتی رہتی ہے ، خالق نہیں ، مگر جنم تو دیتی ہے ، مقابلہ نہیں ، عکس ضرور سہی

ماں ، ہاں ماں ، ماں کی ذات کو دیکھتے چلے جاؤ ، سمجھتے چلے جاؤ ، خدا پر یقین پختہ ہوتا جاتا ہے ، یہود کی ایک کہاوت پڑھی تھی ، بہت پسند آئ ، "خدا نے کہا ، میں زمین پر آ نہیں سکتا تھا ، اسی لیے ماں کو بھیج دیا" !!!!!! ، ساری تگ و دو ، جنت و جہنم کی کشمکش ، جہنم دور کہیں دور ، مگر جنت ماں کے قدموں تلے ، پاؤں دبا دو ، جنت وسیع ہوتی جاتی ہے ، نیم گرم پانی ، دھو دیا ، ارے سخت کیوں ، لوشن لگا دیا ، سردی بہت ؟ جرابیں پہنا دیں ، لیجئے جنت کی مشقت کتنی سی ؟ بس اتنی سی ، روز سوتے وقت ، صبح رخصت ہوتے وقت ، دن میں جبھی دیکھا ، موبائل پر جب بھی کلام کیا ، دعا سے شروع ، دعا پر اختتام کیا ، اک روز خاموش دیکھا تو ، انتہا و معراج مابین فرق بھی بتا دیا ، کہنے لگیں ، یہ سوچ کر کبھی پریشان نا ہونا کہ ، مر گئیں تو ، دعا کون کرے گا ؟ میرا تم سے وعدہ ہے ، میں قبر سے بھی تمہارے لیے دعا کرتی رہوں گی
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
Nadan App Ke Eulogy Ne Rula Dia

A good heart has stopped beating, a good soul has ascended to heaven

May God give you courage to bear this loss
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
حضور نبی کریم صل لاللہ ھو علیہ وسلم کا "مکتوب تعزیت" حضرت معاذ بن جبل رضی الله کے بیٹے کی وفات پر

"شروع الله کے نام کے ساتھ جو بڑا رحم کرنے والا اور مہربان ہے، الله کے رسول محمّد کی جانب سے
معاذ بن جبل کے نام، تم پر سلامتی ھو، میں پہلے تم سے الله تعالہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے
سوا کوئی معبود نہیں، حمد و ثناء کے بعد الله تمہیں اجرعظیم عطا فرماتے اور صبر کی توفیق دے
اور ہمیں اور تمہیں شکر ادا کرنا نصیب فرماتے، اس لئے کہ بے شک ہماری جانیں، ہمارا مال اور
ہمارے اہل و عیال الله بزرگ و برتر کے خوشگوارعطیے اور عاریت کے طور پر سپرد کی ہوئی
امانتیں ہیں الله تعالی نے خوشی اور عیش کے ساتھ تم کو اس سے نفع اٹھانے اور جی بہلانے کا موقع
دیا، اور تم سے اس کو اجر عظیم کے عیوض میں واپس لے لیا ہے، الله کی خاص نوازش اور
رحمت و ہدایت [کی تم کو بشارت ہے] اگر تم نے ثواب کی نیت سے صبر کیا، پس تم صبر کے ساتھ
رہو، [دیکھو] تمہارا رونا دھونا تمھارے اجر کو ضائع نہ کر دے کہ پھر تمہیں پشیمانی اٹھانی پڑے ،
اور یاد رکھو! کہ رونا دھونا کسی میت کو لوٹا کر نہیں لاتا اور نہ ہی غم و اندوہ کو دور کرتا ہے،
اور جو ہونے والا ہے وہ تو ھو کر رہے گا، اور جو ہونا تھا وہ ھو چکا، ولسلام -"
[ترمذی، ح ص ن، ح ص این ، معارف الحدیث]

آپ خود بھی اس وصیت و نصیحت رسول صل الله ھو علیہ وسلم کو پڑھیے اور دیگر کو بھی پڑھائے،
انشاللہ آپ کو صبر کی توفیق اور اس صبر پر اجر عطا فرماے، اور مرحومہ کی مغفرت فرماے- آمین-
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالی آپکو صبر دے ،آپکی والدہ متحرمہ کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند کرے

کوشیش کریں ، ہر نماز میں اپنی والدہ کی بخشش کی دعا مانگیں

یااللہ تمام مرحومین کی مغفرت فرما۔ آمین
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
​ماں صرف ماں ہی ہوتی ہے یہ درد صرف آنکھیں ہی جانتی ہیں دل دماغ ساتھ چھوڑ دیتا ہے لیکن یہ اپنے ہونے کا یقین آنسوؤں سے کرتی ہیں ماں نہیں بھولتی ماں صرف ماں ہی ہوتی ہے اور ماں کا درد آنکھیں ہی جانتی ہیں صبر بھی اللہ نے ہی دینا ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے، ان کی خدمت کرکے جنت کمالو۔ زنگی اور موت اس دنیا کاچلن ہے، اللہ عزوجل کے اس نظام میں بڑی مصلحت ہے، اس کی رضا میں راضی ہوجاؤ۔
آپ کافی دن سے نظر نہ آئین کئی دفعہ سوچا کہ پرسنل پوسٹ کروں مگر ہمت نہ ہوئی، پھر سوچا کہ جب میں حوصلہ نہیں پا رہا ہوں تو نادان کس طرح برداشت کررہی ہوگی۔
ااس فانی زندگی کی حقیقت کوسمجھو، کل ہم بھی اس کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، ہمارے تو اعمال بھی اس قابل نہیں ہیں، اللہ عزوجل سے یہی دعا کہ وہ گناہ بخش دے، اور ہمارا نامہ اعمال روز قیامت سیدھے ہاتھ میں دے اویہی دعا اپنے والدین کے بھی ہے۔
اللہ عزو جل آپ کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے۔ آمین
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
نادان بہن اللہ تمہیں صبر دے ۔ آپ کے درد کو محسوس کر سکتا ہوں۔
اللہ آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ درجات دے ۔آمین
 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد مجھ سے لکھا نہیں جا رہا کہ کیسے تسلی دوں. ہر ذی روح کو ایک نا ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے. یہی ایک تلخ حقیقت ہے. بس صبر سے کام لیں. اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
 

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

اللہ آپ کو صبر عطا فرماۓ ۔آمین
 

long-live-pakistan

Councller (250+ posts)
إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎‎

Bohat afsos howa Allah unko jannat mean ala muqam day....

ap ki tahreer par ker lag raha tha jaisay maen apni mother ki story par raha hoon...wo bhi rabiawal lakin 12 tareekh ko jumah kay din fajar kay badd fout hoween..namaz e janah bhi jumah ki namaz kay badd 24dec 2015 ko.

sub say bara nuksan yia howa keh abb uss tarah ko koe duaen nahi daita aur apni dua abhi lagti nahi shayd....jub bhi business slow hota tha ammi ko phone kerna keh dua karen....Allah ka bhi kerna aisa hota hameesha sale ziada ho jati...jub say ammi gaeen hean tub say business ko dua nahi lagta aur iss saal socha hay business band kar doon.

abi du din pahlay bhi ammi kafi yaad aeen...wife aur bari beti ju keh train ka safar karna chah rahi thi..pahli baar akaili shopping karny gaey.....mujay baar baar ammi iss liay yaad aa rahi thin keh wo jub bhi wapis ati shopping say tu kuch khanay kay liay zroor lati theen....meray bachy apni mother ko AMMA keh kar pukartay hena...mujay door kay pass qadmoon ki awaz ai tu mean nay choti beti ko kahan ammi aa gaeen...........itni khushi howe keh jais wakehi ammi aa gaeen lakin ammi nahi ansoo aa gaey. ..aur jub wife aaen tu chocoloate laen...duaen phir bhi na aaen
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نادان آپ کی والدہ کی وفات کا ازحد افسوس ہوا- اللہ انکے درجات بلند کرے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے- آپ کا دکھ کچھ اس لئے بھی محسوس کر سکتا ہوں کہ گذشتہ ایک مہینے میں مجھے بھی اپنی والدہ کو ایمبولینس میں دوبار ہسپتال لیجانا پڑا اور یہ دعاؤں سے محرومی کا ڈھڑکا آن لگا ہے- آپ تو پھر بھی نیک ہیں لیکن مجھ جیسے گناہگار کا گزارا ان دعاؤں کے بغیر نہیں ہو سکتا- دعاؤں کا طلبگار

آپ کی پوسٹ پڑھی ..خوف کی ایک لہر جسم میں دوڑ گئی ..الله آپ کی والدہ محترمہ کو مکمل اور جلد از جلد صحت دے ..ان کا سایہ آپ کے سر پر قائم رکھے .. مائیں ٹھنڈی چھاؤں ہوتی ہیں ..یہ چھاؤں نہ رہے تو کچھ نہیں رہتا ..اس کا اندازہ صرف وہ کر سکتا ہے جو ماں جیسی عظیم ہستی کھو بیٹھا .ہو ...
سچ پوچھیں تو ماں کے بغیر کسی کا گزارہ نہیں ہو سکتا ...
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اپنی ماں کے لئے آپ کی محبت سے بھری تحریر نے مجھے رلا دیا، الله آپ کی امی کو جنت الفردوس میں جگہ دے

آمین

بہت یاد آتی نہیں ..نہیں بلکہ بھولتی ہی کہاں ہیں ..اکثر کوئی بات ہوتی ہے اور خیال آتا ہے امی کو بتا دوں .لیکن ......میری جاب کی طرف سے جو بہت خوبصورت گلدستہ آیا ..امی کی میز پر رکھ کر دوسرے کمرے میں آ گئی ..پھر اٹھنے لگی کہ امی کو بتا دوں کہ دیکھیں کیسا خوبصورت گلدستہ بھیجا ہے آپ کے لئے ..لیکن اگلے ہی لمحے اس خیال نے کہ انہی کے لئے تو بھیجا ہے ..وہ اب کہاں رہیں ..انہیں پھول اور خوشبو بہت پسند تھے ..
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے جانا ضرور ہے

یہ کمی کوئی اور نہیں پوری کر پائے گا ۔۔۔

حقیقت یہ ہے کہ اب آپ کو اس کمی کے ساتھ ہی باقی زندگی گزارنی ہو گی ۔۔۔ پہلے سے بہت زیادی محتاط ہو کے چلنا ہو گا کیوں کہ

وہ دعاوں والا ہاتھ اب دوبارہ نہیں اٹھے گا

اللہ ان کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے اور انہیں جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔۔۔ امین

اللہ آپ سب کو صبر ، ہمت اور حوصلہ دے کہ آپ یہ صدمہ سہہ سکیں۔۔۔ امین ۔۔۔ ثم امین

سب سے بڑا نقصان ہی یہ ہی ہوا ہے کہ دعا دینے والے ہاتھ نہیں رہے ..وہ تو ہر کسی کو دعا دیتی تھیں ..ہر آنے والا کہہ رہا تھا کہ ہمیں بہت دعا دیتی تھیں ..ہر کسی کو سپیشل فیل کرواتی تھیں
مجھ میں تو ان کی جان اٹکی تھی ..کیسے چھوڑ کر چلی گئیں مجھے ..کیسے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی اپ کا دکھ ہم سمجھ سکتے ہیں اور خاص طور پر وہ لوگ جنکے والدین یا کوئی پیارا اس دنیا سے رخصت ہوگیا.آپ کی والدہ نے بیماری کی صورت میں جو تکلیف اس دنیا میں اٹھائیں اسکا مداوا انشااللہ اگلے جہاں میں انہیں ملے گا وہ آپ، ہم سب سے بہتر جہاں میں موجود ہیں. یہی الله کی منشاء تھی اور اسکے کہ پاس ہم نے لوٹ کر جانا ہے اور باقی پیچھے رہ جانے والوں نے رب کی رضا کہ آگے سر جھکانا ہے. وقت بہترین مرہم ہے. الله آپ کو صبراور استقامت عطا کرے. اپ کی والدہ کی اولادیں زندگی میں خوش رہیں اور اعلیٰ مقام حاصل کریں اسی میں اگلے جہاں میں موجود آپ کی والدہ کی خوشی ہے

اس کا تو مجھے یقین ہے کہ الله نے ان کو بہتر جگہ ہی دی ہے ..ہر لمحہ الله کو یاد رکھنے والی ...جتنی تکلیف بیماری کی صورت میں انہوں نے اٹھائی ہے ..الله کے وعدے کے مطابق وہ جنت کی حقدار ہیں ..انشاء الله
 

Back
Top