
پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانبداری اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھایا جارہاہے،ایسے میں سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے بھی الیکشن کمیشن کی ایک غلطی پکڑ لی۔
ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران حسن (PP-167) صرف19سال کے اور غیر شادی شدہ ہیں،لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے انہیں ایک بیوی سے نوازا ہے، جس کا نام "حور" ہے، ان کے خاندان کے باقی افراد کو ووٹنگ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، ڈسکہ کا بہادر ہیرو کہاں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1548614131984617473
معید پیرزادہ نے طنزیہ ٹویٹ میں مزید کہا کہ چلو! کم از کم الیکشن کمیشن تو بیویاں فراہم کر رہا ہے! معاشی صورتحال کے پیش نظر زیادہ تر نوجوان شادی نہیں کر پائیں گے! عمران حسن خان کو بیوی کی حیثیت سے ’’حور‘‘ مل گئی! مبارک ہو!
https://twitter.com/x/status/1548615992909201409
پنجاب کے20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2moeedpirzada.jpg