
مقامی افراد نے ایف سی کے ونگ کمانڈر کے ساتھ جرگہ میں حمایت کی یقین دہانی کرادی: ذرائع
صوبہ خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے چترال کے قریب 2 دن پہلے افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے 2 پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 12 حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ پاک فوج کی طرف سے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تاکہ علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے دوسری طرف چترال کی مقامی آبادی میں پاک فوج کی مدد کرنے کیلئے باہر نکل آئی ہے۔
چترال کے علاقے کالاش میں پاک افغان سرحدی کے قریب 2 پاکستانی فوجی چوکیوں پر افغانستان سے دہشت گردوں کے حملہ کے بعد علاقہ مکینوں کی طرف سے گزشتہ روز ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی۔ چترال کی مقامی آبادی جس میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہیں بھی اب پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور پاک فوج کے اگلے مورچوں تک خوراک اور اسلحہ وگولا بارود پہچانے کا ذمہ اپنے سر لے لیا ہے۔
چترال کے غیور عوام کی طرف سے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ان کے شانہ بشانہ مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ایف سی کے ونگ کمانڈر کے ساتھ مقامی افراد نے جرگہ کرتے ہوئے عوام کی طرف سے حمایت کی مکمل یقین دہانی کروا دی۔ جرگہ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پاک فوج کے ساتھ مل کر ہر صورت شکست فاش دینگے۔
ملک کے معروف انگریزی جریدے کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے چترال کی عوام کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ ضروری ہتھیار اور گولہ بارود پاک فوج کے اگلوں مورچوں تک پہنچانے کا اہم کام کر رہے ہیں۔ چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری جانفشانی سے ساتھ دے رہی ہے اور وہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1700165855676711357
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے کنڑ اور نورستان صوبوں کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت بارے پہلے ہی آگاہی تھی اور معلومات عبوری افغان حکومت کے ساتھ شیئر کر دی گئی تھیں۔ خطر کے باعث پاکستانی پوسٹیں ہائی الرت تھیں اور فوجیوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ ہے۔ عوام پاک فوج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
پاک فوج دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔ توقع ہے کہ اس حوالے سے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی اور اپنی سرزمین سے ہونے والی ایسی کارروائیوں کو روکے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chitral-pak-army-awaam-a.jpg