چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خزا&#1

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خزانہ چھپا ہوتا ہے، تحقیق
[/h] ویب ڈیسک جمعـء 14 نومبر 2014

302643-choco-1415980687-811-640x480.jpg

براؤن چاکلیٹ نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے،تحقیق۔ فوٹو فائل

لندن: چاکلیٹ کا کھانے کا شوق بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہے تو اب فوری چاکلیٹ کھانا شروع کردیں کیونکہ برطانیہ میں اس پر کی گئی نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوتی ہے۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سفید چاکلیٹ اکثر چینی سے بنی ہوتی ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے تاہم واضح رہے کہ براؤن چاکلیٹ ایسا کچھ نہیں بلکہ اس کے اندر بھرپور توانئی چھپی ہوتی ہے جو زبان کو ذائقہ دینے کے ساتھ جسم کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے، یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے، چاکلیٹ میں موجود کوکا، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

براؤن چاکلیٹ کی سب سے اہم اور صحت کے لیے مفید خوبی یہ ہے یہ نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق تھوڑی سے ورزش اور اچھی غذا کے ساتھ براؤن چاکلیٹ کھانے سے بیڈ کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کم ہوتا ہے اور صحت مند کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھتا ہے۔

براؤن چاکلٹ کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بڑھاتا ہے جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کوبڑھا دیتا ہے، چاکلیٹ کھانے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ براون چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر تازگی کا احساس تازگی پیدا ہوتا ہے اور انسان ک کا ذہن ذہنی دباؤ سے آزاد ہوجاتا ہے۔ براؤن چاکلیٹ دل کی بیماریوں سے بچنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اسے کھانے سے دل میں دوران خون بڑھ جاتا ہے اورشریانوں کو سخت ہونے نہیں دیتا۔

Source
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#1575

چاکلیٹ سے مراد بازاروں میں ملنے والی شوگر رچ چاکلیٹ نہیں بلکہ شوگر لیس ڈارک چاکلیٹ ہے جو اپنے اوریجنل فوم میں ہو وہی فائدہ مند ہے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#1575

ہاں ہاں جی چاکلیٹ کی تعریفیں کر کر کے مجھے چاکلیٹ کھلائے جاؤ ..اب میرا بڑھا وزن کیسے کم ہو گا .
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

چینج کرلیں ڈارک رچ اور شوگر لیس چاکلیٹ کھائیں وہ اچھی ہوتی ہے اور وزن کو کوئی نقصان نہیں ہوتا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

چینج کرلیں ڈارک رچ اور شوگر لیس چاکلیٹ کھائیں وہ اچھی ہوتی ہے اور وزن کو کوئی نقصان نہیں ہوتا

اتنا ترادد کون کرے جو مل جائے ہڑپ کر جاؤ ..ویسے مجھے وہائٹ چاکلیٹ نہیں پسند ،،بیسٹ ارینج فلیور ہے
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

اتنا ترادد کون کرے جو مل جائے ہڑپ کر جاؤ ..ویسے مجھے وہائٹ چاکلیٹ نہیں پسند ،،بیسٹ ارینج فلیور ہے

وزن مینٹین کرنے کے لئے تردد کرنا پڑتا ہے ویسے شوگر کے نقصانات زیادہ ہیں اگر چاکلیٹ سے موازنہ کیا جائے تو۔ ۔ اسی لئے ڈارک چاکلیٹ اچھی ہوتی ہے۔ ۔ ویسے کیا وائٹ چاکلیٹ اصل میں چاکلیٹ ہے یا کچھ اور؟؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

وزن مینٹین کرنے کے لئے تردد کرنا پڑتا ہے ویسے شوگر کے نقصانات زیادہ ہیں اگر چاکلیٹ سے موازنہ کیا جائے تو۔ ۔ اسی لئے ڈارک چاکلیٹ اچھی ہوتی ہے۔ ۔ ویسے کیا وائٹ چاکلیٹ اصل میں چاکلیٹ ہے یا کچھ اور؟؟
یہاں کسی نے کہا تھا کہ کھا پی کر مرنا چاہئے تاکہ کچھ دن تک تو قبر میں چیونٹیوں کے مزے ہوں اور صرف ان کی دعا سے بخشے جائیں

ویسے میرا خیال ہے وائٹ چاکلیٹ کریم ہوتی ہے
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

یہاں کسی نے کہا تھا کہ کھا پی کر مرنا چاہئے تاکہ کچھ دن تک تو قبر میں چیونٹیوں کے مزے ہوں اور صرف ان کی دعا سے بخشے جائیں

ویسے میرا خیال ہے وائٹ چاکلیٹ کریم ہوتی ہے

جب کہ میری دادی ماں کہتی تھیں انسان اپنی روزی کا جتنی جلدی کھالیتا ہے اتنی جلدی اس کی روزی اس دنیا میں ختم ہوجاتی ہے۔
:)۔ ہمم میرا بھی یہی خیال تھا وائٹ چاکلیٹ اصل میں چاکلیٹ نہیں ہے۔ ۔ ۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

جب کہ میری دادی ماں کہتی تھیں انسان اپنی روزی کا جتنی جلدی کھالیتا ہے اتنی جلدی اس کی روزی اس دنیا میں ختم ہوجاتی ہے۔
:)۔ ہمم میرا بھی یہی خیال تھا وائٹ چاکلیٹ اصل میں چاکلیٹ نہیں ہے۔ ۔ ۔

آئیڈیا برا نہیں ہے ...دادی اماں پتے کی بات بتا گئیں
 
wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

زندگی اور موت پر تو کوئ قابو نہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن صحت اپنے ہاتھ میں ہے اس لئے جتنی زندگی ہے وہ صحت مند گزرے ۔ اسی لئے متوازن غذا اور بھر پور ایکسرسائز کو اصول زندگی بنا لیجئے ا

یہاں کسی نے کہا تھا کہ کھا پی کر مرنا چاہئے تاکہ کچھ دن تک تو قبر میں چیونٹیوں کے مزے ہوں اور صرف ان کی دعا سے بخشے جائیں

ویسے میرا خیال ہے وائٹ چاکلیٹ کریم ہوتی ہے

جب کہ میری دادی ماں کہتی تھیں انسان اپنی روزی کا جتنی جلدی کھالیتا ہے اتنی جلدی اس کی روزی اس دنیا میں ختم ہوجاتی ہے۔
:)۔ ہمم میرا بھی یہی خیال تھا وائٹ چاکلیٹ اصل میں چاکلیٹ نہیں ہے۔ ۔ ۔
 
ح

حکایت جنوں

Guest
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

زندگی اور موت پر تو کوئ قابو نہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن صحت اپنے ہاتھ میں ہے اس لئے جتنی زندگی ہے وہ صحت مند گزرے ۔ اسی لئے متوازن غذا اور بھر پور ایکسرسائز کو اصول زندگی بنا لیجئے ا

واہ رہ صاحب یہاں آپ نے کچھ اپنے مطلب کی بات کی ہے- تھوڑی رہنمائی فرمائیے کہ جو جسم بھرپور ورزش کا عادی نہ ہو وہ ورزش کی کن ہلکی پھلکی ایکسرسائزز سے آغاز کرے اور کتنے عرصے میں بھرپور ورزش کے موڈ میں چلا جائے؟ میرا خیال ہے بھرپور ورزش سے آپ کی مراد دن میں پینتالیس منٹ کی ورزش ہو گی؟؟ کیا بغیر جم کے بھرپور ورزش ممکن ہے؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

زندگی اور موت پر تو کوئ قابو نہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن صحت اپنے ہاتھ میں ہے اس لئے جتنی زندگی ہے وہ صحت مند گزرے ۔ اسی لئے متوازن غذا اور بھر پور ایکسرسائز کو اصول زندگی بنا لیجئے ا

یعنی ہم دنیا کی ہر نعمت سے اپنے آپ کو محروم کر لیں ..اب آئیں ہیں تو کچھ کھا پی کر جائیں گے ..کفران نعمت تھوڑی کریں گے .

(bigsmile)
 
loser24x7

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

زندگی اور موت پر تو کوئ قابو نہیں وہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن صحت اپنے ہاتھ میں ہے اس لئے جتنی زندگی ہے وہ صحت مند گزرے ۔ اسی لئے متوازن غذا اور بھر پور ایکسرسائز کو اصول زندگی بنا لیجئے ا

نوروں کی خصیہ برداری سے بہتر ایکسرسائز بیمار ذہنوں کے ليے اور کیا ہو سکتی ہے، وہ اپنے حصے کا چاکلیٹ بھی اسی عضو مخصوصہ سے حاصل کر لیتے ہیں۔ باقی رہ گیا موت و حیات کا وقت معین ہونا تو اس سے ان برین ڈیڈ جانوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بقول سر راس مسعود
اے روح کیا بدن میں پڑی ہے بدن کو چھوڑ
میلا بہت ہؤا ہے اب اس پیرہن کو چھوڑ

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

محترم آپ تو بڑے مطلبی نکلے (: خیر مذاق سے قطعہ نظر میں جہاں تک ممکن ہو ضرور بتاوٴں گا۔ میری اردو ٹائپنگ کی رفتار کچھ سست ہے اور آپ کا جواب تفصیل طلب، چنانچہ اگر مزاج گرامی پر گراں نہ گزرے تو بندہ بزریعہ زبان انگریزی جواب دینے کا درخواست گزار ہے۔ امید ہے اجازت مرحمت فرما کر ممنون کرینگے

واہ رہ صاحب یہاں آپ نے کچھ اپنے مطلب کی بات کی ہے- تھوڑی رہنمائی فرمائیے کہ جو جسم بھرپور ورزش کا عادی نہ ہو وہ ورزش کی کن ہلکی پھلکی ایکسرسائزز سے آغاز کرے اور کتنے عرصے میں بھرپور ورزش کے موڈ میں چلا جائے؟ میرا خیال ہے بھرپور ورزش سے آپ کی مراد دن میں پینتالیس منٹ کی ورزش ہو گی؟؟ کیا بغیر جم کے بھرپور ورزش ممکن ہے؟
 
wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

جواب جاھلاں باشد خموشی

نوروں کی خصیہ برداری سے بہتر ایکسرسائز بیمار ذہنوں کے ليے اور کیا ہو سکتی ہے، وہ اپنے حصے کا چاکلیٹ بھی اسی عضو مخصوصہ سے حاصل کر لیتے ہیں۔ باقی رہ گیا موت و حیات کا وقت معین ہونا تو اس سے ان برین ڈیڈ جانوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بقول سر راس مسعود
اے روح کیا بدن میں پڑی ہے بدن کو چھوڑ
میلا بہت ہؤا ہے اب اس پیرہن کو چھوڑ
 
ح

حکایت جنوں

Guest
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

محترم آپ تو بڑے مطلبی نکلے (: خیر مذاق سے قطعہ نظر میں جہاں تک ممکن ہو ضرور بتاوٴں گا۔ میری اردو ٹائپنگ کی رفتار کچھ سست ہے اور آپ کا جواب تفصیل طلب، چنانچہ اگر مزاج گرامی پر گراں نہ گزرے تو بندہ بزریعہ زبان انگریزی جواب دینے کا درخواست گزار ہے۔ امید ہے اجازت مرحمت فرما کر ممنون کرینگے

حضور انگریزی میں جواب عطا ہو- بندا آموں سے غرض رکھتا ہے- گٹھلیاں نہیں گنتا
 
پتا سب کو ہوتا ہے بس حیلے بہانے ہوتے ہیں کہ کوئی ایسی ترکیب بتادے کہ لیٹے لیٹے کھاتے پیتے وزن کم ہو جائے .
اور یہ ہونا نہیں .پہلے منہ کو زپ کریں اور پھر کچھ ھل جل ..تب بات بنے گی ..میں تو خود سب سے پوچھتی رہتی ہوں کہ وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاؤں .

:lol:
 
آپ بھی میرے بھائی بند نکلے ..آم کھا کر وزن کم کرنا چاہتے ہیں .

(bigsmile)
 
ح

حکایت جنوں

Guest
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

آپ بھی میرے بھائی بند نکلے ..آم کھا کر وزن کم کرنا چاہتے ہیں .

(bigsmile)

روز کا ایک آم کھائیے نا- اب روز پانچ پانچ کھانا تو نادانی ہے
:lol:
 
ح

حکایت جنوں

Guest
Re: چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ اس میں صحت کا خز&#

پتا سب کو ہوتا ہے بس حیلے بہانے ہوتے ہیں کہ کوئی ایسی ترکیب بتادے کہ لیٹے لیٹے کھاتے پیتے وزن کم ہو جائے .
اور یہ ہونا نہیں .پہلے منہ کو زپ کریں اور پھر کچھ ھل جل ..تب بات بنے گی ..میں تو خود سب سے پوچھتی رہتی ہوں کہ وزن کم کرنے کے لئے کیا کھاؤں .

:lol:

ڈائٹ کا مجھے اندازہ ہے- ڈائٹ میں سے چینی؛ روٹی: گھی اور چاول کا استعمال ختم یا بہت کم کر دیں اور پھل سبزیاں اور سوپ خوب کھائیں پئیں- مگر ورزش کے معاملے میں میں ہمیشہ ڈنڈی مار جاتا ہوں
 
Back
Top