چاند پر نام تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اس کو مانو جس نے چاند سورج کو اپنی نشانی بنایا .
چاند پر اگر نام لکھا بھی ہے ( جو یقینن نہیں ہے ) تو پھر اس سے کیا ثابت ہوتا ہے ؟
چاند پر اگر نام کیا پوری کتاب بھی لکھی ہو تو ہم پر رسول الله کی سنّت صحابہ کی تقلید اور قرآن و سنّت پر عمل لازم ہے .
اب ایک خیالی تصویر یا نقش کے لیے دین میں کوئی نئی بدعت نہ نکال لینا .
یہ کون سا نام ہے جو تاریخ میں کسی نبی ، صحابی کو نظر نہ آیا اور آج آپ کو وازہ نظر آ رہا ہے .
خیالی تصویر کا دین میں کوئی حصہ یا حجت نہیں ، اپنی اصلاح کا بندوبست کرو میاں ، ہم دعا گو ہیں