چائنہ نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

14chinappkkussddff.png

2 ارب ڈالر قرض کو مزید ایک برس کے لیے رول اوور کیا جائے گا: ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان کے دوست ہمسایہ ملک چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین کی طرف سے پاکستان کو 7.1 شرح سود پر دیئے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے، قرض میچور ہونے سے پہلے رول اوور کر دیا جائے گا۔ پاکستان نے چین کو قرض کی یہ رقم اگلے مہینے مارچ کے آخری ہفتے میں ادا کرنی تھی جسے موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ برس رول اوور پر لیے گئے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں، پاکستان نے یہ قرض چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے لے رکھا ہے۔ 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی کا وقت 23 مارچ 2024ء کو مکمل ہو رہا ہے جسے اب چین کی طرف سے مزید ایک برس کے لیے رول اوور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی طرف سے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھا گیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ قرض رول اوور کر دیا جائے، چین سے پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر حاصل کیے ہوئے ہیں۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی 2 ارب ڈالر کا قرض بھی رول اوور کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی درخواست میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا پاکستان کی مالی معاونت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کے مشکل معاشی صورتحال میں اسے قرض کی ادائیگی کی گئی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرملکی ادائیگیوں کے بوجھ کو کم کرنے پر چینی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
 
Nazimshah

Senator (1k+ posts)
40 saalo sai qarza billions dollars mai aa raha hai. Aor mulk aor qom waisa balki badtar aopar sai sood sameet qarza bhi wapas karna
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

چائینہ تو خود پاکستان چوسنے پر لگا ہوا ہے رکوڈک سیندک سے کیا کچھ لے کر نکل لیا اور بلوچستان کا حال دیکھ لو۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)
14chinappkkussddff.png

2 ارب ڈالر قرض کو مزید ایک برس کے لیے رول اوور کیا جائے گا: ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان کے دوست ہمسایہ ملک چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین کی طرف سے پاکستان کو 7.1 شرح سود پر دیئے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے، قرض میچور ہونے سے پہلے رول اوور کر دیا جائے گا۔ پاکستان نے چین کو قرض کی یہ رقم اگلے مہینے مارچ کے آخری ہفتے میں ادا کرنی تھی جسے موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ برس رول اوور پر لیے گئے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں، پاکستان نے یہ قرض چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے لے رکھا ہے۔ 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی کا وقت 23 مارچ 2024ء کو مکمل ہو رہا ہے جسے اب چین کی طرف سے مزید ایک برس کے لیے رول اوور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی طرف سے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھا گیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ قرض رول اوور کر دیا جائے، چین سے پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر حاصل کیے ہوئے ہیں۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی 2 ارب ڈالر کا قرض بھی رول اوور کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی درخواست میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا پاکستان کی مالی معاونت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کے مشکل معاشی صورتحال میں اسے قرض کی ادائیگی کی گئی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرملکی ادائیگیوں کے بوجھ کو کم کرنے پر چینی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
پاکستان میں منانے کے لئے بس اب یہی خوشیاں رہ گئی ہیں ، قرضہ مل گیا ، قرضہ رول اور ہو گیا ، قرضہ ملنے کی امید پیدا ہو گئی ، ملک کا کیا بنا کے رکھ دیا ہے ان چوروں اور چوکیداروں نے

do astonish good morning GIF by Dr. Donna Thomas Rodgers
 
xshadow

Minister (2k+ posts)
اور نون لیگی اتنی خوشیاں منائیں گے کہ جیسے انہوں نے چین کو قرضہ دیا ہو۔
چین بھی خود غرض ملک ہے۔ اسے بھی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کے عوام کیا سوچتے ہیں یا چاہتے ہیں۔
کوئی بات نہیں۔ چاہے ساری دنیا ایک طرف ہوجائے۔ اسکے بعد ہی اللہ اپنی نشانی دکھائے گا۔ ورنہ لوگ کہیں گے کہ کسی دوست ملک نے پاکستان کی مدد کی۔ یہ جن عوام کو خود ہی قابو کرنا پڑے گا۔ یہ اسی وقت ہوگا جب لوگ اللہ توکل نکلیں گے تو قدم قدم پر کامیابی سمیٹیں گے اور پورا کفر یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا کہ جس اللہ کو مسلمان مانتے ہیں اسی نے آخر اپنی نصرت سے نواز دیا۔ بے شک اللہ ہی ہر کامیابی دینے والا ہے۔