Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں، خدا سے ڈرو، آج رعونت والے کہاں ہیں؟ مریم نواز کو گرفتار کرنے آئے تو میں نے مریم سے کہا بیٹا بہادری اور مضبوطی سے جاؤ، اللّٰہ ہمیں سرخرو کرے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے آلہ کار ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے، ان مجرموں کو چھوڑنا بہت بڑا ظلم ہوگا، یہ لوگ قابلِ معافی نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/7r0QTpp/naw11h1h111.jpg