پی پی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،حمداللہ اور قمر زمان آمنے سامنے

8hakaira.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے بغیر بحال اور عمل میں ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جبکہ جس روزسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا تھا اس روز پی پی جاتی عمرہ میں موجود تھی۔


حافظ حمداللہ کا پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قمرزمان کائرہ اور پیپلز پارٹی نے ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش کی ہے، کیا یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹر نہیں بنے؟ پی پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا، کیا ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی حکومت کی نہیں اپوزیشن کی مخالفت کررہی ہے، اگر پیپلز پارٹی واپس آناچاہتی ہے تو مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت سے رجوع کرنا ہوگا، مہربانی کریں یہ مناسب نہیں کہ جس تھالی میں کھایا جائے اس میں چھید نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بعد پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، ن لیگ مان جاتی تو پنجاب میں عدم اعتماد سے حکومت فارغ ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کا تھا کہ ن لیگ بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بند کرے۔
 

tipupk

Minister (2k+ posts)
بلاول کی پیٹھ میی کس کس نے کیا کیا گھونپا؟ یہ کہانی پھر سہی۔