
اسلام آباد کے ڈی چوک پر حکومت لائے گی دس لاکھ کا ہجوم ایسے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے ڈی چوک اسلام آباد پر بیس لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے چیلنج کیا کہ فواد چوہدری صاحب حکومت اگر ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد لائے گی تو ہم 20 لاکھ افراد لائیں گے ،اور اہم اسی تاریخ کو بلائیں گے جس تاریخ کو آپ بلائیں گے۔
میزبان حامد میر کے سوال پر کہ اس طرح تو اسلام آباد میں خانہ جنگی چھڑ جائے گی،جس پر ایاز صادق نے وضاحت دی کہ پی ٹی آئی ہمارے راستے روکےگی ہمارے لوگ ہمارے لئے راستے بنائیں گے۔
پروگرام میں شریک جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ اگر حکومت کے ایک لاکھ افراد کے مقابلے میں ہم صرف 10سے 15 رضاکار لے آئے تو وہ اُن ایک لاکھ افراد کو چلنے نہیں دیں گے،تب بھی یہ نہیں جیت سکتے،ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اس قسم کی مقابلہ بازی نہیں ہونی چاہیے، اس سے سسٹم کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/Imran-ay1121314.jpg