پی ٹی آئی 10 لاکھ لائیگی تو ہم ڈی چوک پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے،ایاز صادق

Imran-ay1121314.jpg

اسلام آباد کے ڈی چوک پر حکومت لائے گی دس لاکھ کا ہجوم ایسے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے ڈی چوک اسلام آباد پر بیس لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے چیلنج کیا کہ فواد چوہدری صاحب حکومت اگر ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد لائے گی تو ہم 20 لاکھ افراد لائیں گے ،اور اہم اسی تاریخ کو بلائیں گے جس تاریخ کو آپ بلائیں گے۔

میزبان حامد میر کے سوال پر کہ اس طرح تو اسلام آباد میں خانہ جنگی چھڑ جائے گی،جس پر ایاز صادق نے وضاحت دی کہ پی ٹی آئی ہمارے راستے روکےگی ہمارے لوگ ہمارے لئے راستے بنائیں گے۔


پروگرام میں شریک جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ اگر حکومت کے ایک لاکھ افراد کے مقابلے میں ہم صرف 10سے 15 رضاکار لے آئے تو وہ اُن ایک لاکھ افراد کو چلنے نہیں دیں گے،تب بھی یہ نہیں جیت سکتے،ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اس قسم کی مقابلہ بازی نہیں ہونی چاہیے، اس سے سسٹم کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
IMRAN KHAN KE LIYE TO 10 LAC LOG AA GAEIN GAYE, TUM KIS JAGAH SE 20 LAC LAO GAYE,ABHI TAK TU 1 LAC KA JALSA KAR NHI SAKE 11 JAMATEIN MIL KE.
ہاہاہا...آپ فکر نہ کریں ..یہ لوگ بندے اکٹھے کر لیں گے…
بارہ بندے تو نواز شریف لندن سے بھیج رہے ہیں…..قطرہ قطرہ سے ہی
دریا بنتے ہیں…...اب اس میں کیا ?
 

Back
Top