
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات تھے۔ یہی ان کے اقتدار سے جانے کی وجہ بنی انہوں نے تعلقات کو بحال کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ" میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا زوال اُن کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ "فواد چوہدری نے درست کہا ہے کہ ان کی حکومت ان کے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے گئی"۔
انہوں نے مزید کہا "فواد چوہدری اس بیان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں کہ انھوں نے تقریباً چار سال ایک سیاسی حکومت کی پشت پناہی کی"۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کے اعتراضات اور بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا "جب وقت آئے گا وزیراعظم شہبازشریف میرٹ کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے، کوئی چیز وزیراعظم کو اس سے روک نہیں سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ان کے اہل خانہ کے قریب ایک خاتون نے اربوں روپے بنائے اورایک جعلی یونیورسٹی کے نام پر کروڑوں روپے بنائے گئے ہیں اورآج وہ مفرور ہے۔ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے کئی برسوں سے برطانیہ ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی ہر شخص کو متنازع بنا دیتی ہے،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی، بابر یعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی، پی ٹی آئی نے تب تو یہ نہیں کہا کہ سکندرسلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif-as-khan-and-dd.jpg