
پاکستانی سیاست کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیشرفت،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہوں تو اِن ہاؤس تبدیلی مشکل نہیں، تبدیلی کیلئے پلان ترتیب دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنی جماعت کو ان ہاؤس تبدیلی کاگرین سگنل دے دیا۔
انِ ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کا کبھی نہیں کہا، ہم آئینی طریقہ اپنانےکےحامی ہیں جو ان ہاؤس تبدیلی ہے۔
لیگی رہنماؤں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہوں تو انِ ہاؤس تبدیلی میں مشکل درپیش نہیں ہو گی، دونوں پارٹیوں میں اس وقت نئی حکومت کی مدت پر بات چیت جاری ہے امیدہے آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی اتفاق رائے جلد ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1480550530640486404
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پسِ پردہ ابطوں کا سلسلے جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پی پی پی کے ساتھ اہم سیاسی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11pmlnppp.jpg