
پاکستان تحریک انصاف اور ان کے سپورٹرز نے یوم آزادی کے دن فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ ظاہر کردیا،
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کے تخریب کاروں نے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی طرز پر 14 اگست کے دن کے حوالے سے پاکستان کے جھنڈے جلا کر اس کا الزام تحریک انصاف کے ورکرز پر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ایسے تخریب کاروں سے محتاط رہیں اور ان کو بےنقاب کریں۔
https://twitter.com/x/status/1689959531541864448
محمد ناصر صدیقی نے لکھا ایک بڑی سازش تیار ہے،عمران خان اور تحریک انصاف کو بدنام کرنے کےلیے ایک بڑی سازش تیار کی گئی ہے جسے نو مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی طرز پہ استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا 14 اگست کو نامعلوم لوگ پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کریں گے جو پاکستان تحریک انصاف کا پرچم اور بیجز لگائے ہوئے ہوں گے۔ ان لوگوں کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہو گا لیکن یہ عام لوگوں کو بھی اشتعال دلائیں گے تاکہ اس مہم میں مزید لوگوں کو بھی شامل کیا جا سکے۔
محمد ناصر صدیقی نے کہا ہم نے ایسی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے ۔ ایسے لوگوں کو کوریج نہیں دینی۔ اگر آپ کے سامنے ایسا کچھ ہو تو کوشش کریں ایسے لوگوں کو پکڑ کر ان کے چہرے ایکپسوز کریں اور پولیس کے حوالے کر دیں۔ پاکستان ہمارا ہے نہ کہ کسی قبضہ گروپ کا لہذا ایسی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے،ہم اس طرف کبھی نہیں جائیں گی جس جانب ظلم و جبر کے زریعے ہمیں دانستہ طور پہ دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہمارا مسئلہ اس پرچم یا اس پاک دھرتی سے نہیں بلکہ اس پہ قابض اشرافیہ سے ہے۔ ان شاءاللہ ہم اپنی پرامن جدوجہد کے زریعے اپنی پاک دھرتی کو ایسے ناپاک لوگوں کے قبضے سے چھڑا کر عوامی حکمرانی قائم کریں گے ۔ 14 اگست کو ہم اس عہد کے ساتھ منائیں گے کہ گوروں سے جس طرح آزادی حاصل کی تھی ، اسی طرح ان کے غلاموں سے بھی اس دھرتی کو آزادی دلائیں گے جو اس پہ زبردستی قابض ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1689244407059316736
عمران افضل راجہ نے کہا خبردار ہوشیار،جیسا کہ میں نے پہلے خبردار کیا فرحان ورک نامی مکس اچار لڑکے تیار کر رہا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کے بھیس میں پاکستان کے جھنڈے جلانے ہیں،اس کا ایک ثبوت مجھے ابھی اسی گروپ کے لڑکے نے بھیجا ہے،اکاؤنٹ مسلم لیگ ن کا ہے، شیئر کرنے والا استحکام پارٹی کا ورک ہے ۔۔ مگر خود پی ٹی آئی والوں کو ہی خبر نہیں کہ پاکستان کے پاسپورٹ پھاڑے جا رہے ہیں ؟
انہوں نے مزید کہا جھنڈے جلانے والے پندرہ سے بیس ہزار روپے فی ویڈیو والے لڑکے جمع کیے جا رہے ہیں،کوئی پاکستانی ، پاکستان زندہ باد کے نعرے کسی ورک حافج باجوے کے لیے نہیں لگاتا اپنے ملک کے لیے لگاتا ہے،خود کو اتنی ہی اہمیت دو جتنے جوگے ہو پہلے اپنی اڑان اس لیول پر تو لے کر آؤ۔
https://twitter.com/x/status/1689698741295427584
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/flashaiahhsa.jpg