پی ٹی آئی کا استعفے منظوری کیلیے پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

imran-khan-nt-and-sp-rs.jpg


تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی میڈیا ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ جائے گی، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہرین نے تیاری شروع کر دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظوری میں تاخیر کے باعث سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ استعفوں کے لیے اسپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔


جب کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مسلسل تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے اس معاملے پر سپریم کورسٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مضبوط دلائل کے نتیجے میں فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے کی امید ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Tamam adaro ke chaprasi se le kar high level officers ur Judiciary ke session judges se lar SC ke justices tak compromised ho chukay..Insaaf kahan milna ha ap ko?