
و فاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار ت اعلی سطحی اجلاس میں ہوا ، اجلاس میں قانونی ٹیم نے شرکاء کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پارٹی پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر رٹ پٹیشن تیار کرنے کی ہدایات بھی دیدی ہیں، ایک سے دو روز میں یہ رٹ سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔
اس حوالے سے اتحاد میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی ایک کڑی ہے جس میں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی و قانونی محاذوں پر سخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shehabkhannaahi.jpg