تحریک انصاف نے آج لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ گراؤنڈ سے ٹرف اتار کر اسٹیج سجا دیا گیا ہے جس کے بعد کارکن ٹولیوں اور جتھوں کی شکل میں اسٹیڈیم پہنچنے لگے ہیں۔
اسٹیڈیم میں جلسے سے کارکنوں کی تعداد کا اندازا لگانا آسان ہے کیونکہ اسٹیڈیم میں پویلین پر بیٹھے کارکنوں کیلئے محدود جگہ ہے اس حوالے سے مختلف اندازے لگائے جا رہے ہیں اور اسی لیے صحافیوں میں بھی یہ بحث چل رہی ہے کہ اگر اسٹیڈیم بھر جاتا ہے تو کتنے لوگ ہوں گے؟
صحافی علی افضل سیال نے کہا ہے کہ لاہور ہاکی اسٹیڈیم بھرنا تحریک انصاف کے لیے چیلنج ہے عمران خان کے اسٹیج والی جگہ نکال کر اگراسٹیڈیم بھر جاتا ہے مطلب واکنگ ایریا گراونڈ اور بیٹھنے کی سیٹنگ سمیت مکمل گراونڈ کھچا کھچ بھر جاتا ہے تو 80 ہزار تعداد ہو گی۔ لہذا اب تعداد کے حوالے سےجھوٹے اعداد و شمار سے گریز کریں۔
لیکن اس کے جواب میں بھی ایک صحافی اور اینکر سامنے آئے ہیں رائے ثاقب کھرل کا کہنا ہے کہ پچاس ہزار سائیڈز پر ہیں سارے گراؤنڈ میں کرسیاں لگتی تو تیس ہزار اب تقریبا پچاس ہزار ہی سائیڈز پر جگہ ہے اور پچاس ہزار ہی گراؤنڈ کے اندر، تقریباً ایک لاکھ سے ایک لاکھ دس ہزار کے قریب لوگ ہو سکتے اگر گراؤنڈ بھر گیا تو۔
واضح رہے کہ آج تحریک انصاف ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جلسہ کرے گی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی بھی شرکت کریں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔