پی سی بی کو دھوکا دینے،اضافی پیسے مانگنے والے جیمز فاکنر عادی مجرم نکلے؟

pcb-and-James-Faulkner-psl.jpg


پی سی بی کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی اور ہلڑبازی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنز کا ماضی دیکھا جائے تو ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ کرکٹر ایسے دعوؤں کے حوالے سے عادی مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنز نے پی سی بی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں دھوکا دہی اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان تو کر دیا مگر وہ اس سے قبل بھی کئی ٹورنامنٹس اور واقعات میں اپنی ساکھ کو خود خراب کر چکے ہیں اور سزائیں بھی بھگت رکھی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا۔ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر انہیں 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح جیمز فاکنر گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔ اور اب بھی پاکستان میں ہوٹل میں غل غپارڑہ کرنے اور پی سی بی سے تنازع کھڑا کر کے جیمز فاکنر نے اپنے آسٹریلیوی ایجنٹ کو بھی فارغ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے جاری ساتویں ایڈیشن میں جیمز فاکنز کے غیر مناسب رویے پر بظاہر کوئی سزا تو نہیں دی گئی البتہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاکنز کے بیان کو غلط اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آسٹریلوی کھلاڑی کو آئندہ کسی بھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔