پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں

zardiar-ikahahs.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے راہیں ہموار کرنا شروع کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاسی قیادت کے درمیان مذاکرات کی بحالی، روٹھوں کو منانے اور پی ٹی آئی کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھنے کیلئے سب کو راضی کرنے کا بیڑہ اٹھالیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے ایک خصوصی تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس نے آج شاہ زین بگٹی سے ملاقات بھی کی ہے جس میں شاہ زین بگٹی کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتیں رضامند نہیں ہیں، جلد شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی اس سلسلے میں ایک ملاقات متوقع ہے۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف بھی عمران خان کے ساتھ کسی صورت مذاکرات کے حامی نہیں ہیں، تاہم پیپلزپارٹی مصلحت کی سیاست کی قائل ہے اور پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور مذاکرات کی حامی ہے، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ ملک اور آئین کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے اکھٹا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کی تین رکنی کمیٹی جلد دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرکے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے دباؤ ڈالے گی، پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام جماعتوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کے حوالے سے بیانیہ واضح کیا جائے اور مخالفت کی وجوہات بیان کی جائیں۔

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
چوروں کے سردار زرداری کی ڈرامہ بازیاں اور وقت کا ضیاع ۔۔

اصل میں ن-لیک اور باقی چور پارٹیاں عمران کو جیتنا دیکھنا چاہتے اور اسی ضد میں وہ آئین، ملک سب کچھ تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور بارویں فیل ڈفر بھی انکے ساتھ ہیں کیونکہ انہیں ملک توڑنے کا بڑا تجربہ ہے۔
 

Back
Top