پیپلزپارٹی سے کون کون رابطے میں ہے؟ دوست محمد کھوسہ کے انکشافات

dosthaihsa.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد کھوسہ کہتے ہیں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کے علاوہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا صرف جہانگیر ترین گروپ کے ارکان ہی نہیں بلکہ ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 8 سے 10 ایم این ایز نے ہمارے ساتھ رابطے کیے ہیں۔

دوست محمد نے بتایا ن لیگ سے رابطہ کرنے والوں میں کچھ موجودہ ایم این ایز اور کچھ سابق ہیں، بے اعتبار لوگوں کے سوا شاید ہی کوئی ایسا ہو جو رابطے میں نہ ہو، آئندہ چند دنوں میں آپ کے سامنے یہ تمام بڑے نام آ جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1665244101908766720
پی پی رہنما کا جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کی کوششوں کے حوالے سے کہا ترین گروپ والے مار کھا چکے اور اب وہ مزید کسی مِس ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے، ق لیگ دیکھ لیں کس طرح ٹوٹ پھوٹ ہوئی اور اب کیا حالت ہے، ق لیگ کی طرح انکا بھی یہی حال ہوگا کیونکہ ان کا مستقبل نہیں۔

دوست محمد نے انکشاف کیا ن لیگ کے ایک گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شیر کے نشان پر الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ عوام میں ہماری پذیرائی نہیں اس لیے ہمیں آزاد لڑنے کی اجازت دیں، ان کی اس بات پر ن لیگ کی اعلی قیادت نے کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا رابطہ کرنے والوں میں جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی ہیں، کچھ نےشمولیت کی ہے لیکن ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا، ذرائع کے مطابق عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے، جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کا ٹاسک دے دیا، آئندہ چندروزمیں پارٹی کا اعلان متوقع، جہانگیر ترین آج مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔