
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے دونوں مطالبے ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے دونوں مطالبے ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں تو دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ قانون ہی نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے طے کر لیں ہم چاہتے کیا ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1498941844926963715
وزیر اطلاعات نے اس کے ساتھ ٹی وی چینل کی بریکنگ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر مذمت موجود ہے اور بار اس مہم کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اس مطالبے میں بار کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں جبکہ دوسرے مطالبے میں بار کا کہنا ہے کہ پیکا آرڈیننس کالا قانون ہے جسے وکلا برادری مسترد کر چکی ہے۔
وکلا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق ریمارکس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف چلنے والی مہم افسوسناک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fawadbarcounicisl.jpg