پچھلے 6 مہینوں میں عمران خان کی خوراک پر کتنا خرچہ آیا؟ نئی بحث شروع

ikh345.jpg


سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان 6 مہینوں سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں جہاں میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے ان کے کھانے پینے پر 35 لاکھ روپے خرچ کر دیئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور بحث چھڑ گئی ہے۔

سینئر صحافی ماجد نظامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا: سینئر صحافی زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے 6 مہینوں کے دوران سابق وزیراعظم عمران کان کی خوراک پر 35 لاکھ روپے خرچ کر دیئے ہیں۔ جیل حکام نے اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بتایا تھا کہ عمران کان کو ہفتے میں 2 دفعہ دیسی مرغ اور ایک مرتبہ مٹن کا گوشت دیسی گھی میں پکا کر دیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1770795525475864658
معروف یوٹیوبر عدیل راجہ نے ماجد نظامی کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا: 6 مہینے کے دوران 35 لاکھ روپےکا کھانا کیسے کھایا جا سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1770798373081133188
معروف قانون دان فیصل حسین نے اسے پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے لکھا: یہ ایک مضحکہ خیز پراپیگنڈا ہے، عمران خان کے کھانے پینے کے تمام اخراجات ان کے خاندان والے اٹھاتے ہیں۔ مجھے حیرانی اس بات پر ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان اس بات کی وضاحت کیوں نہیں کر رہے؟ جیل مینول کے مطابق قیدی کو کینٹین میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے اور وہ اپنی پسند کا کھانا حاصل کر سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1770817301979250909
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: چھ ماہ میں 180 دن ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ جیل میں ایک دن کھانے کا 20 ہزارخرچہ آتا ہے، کیا سب قیدیوں کو جیل میں ولیمے کا کھانا دیا جاتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1770823816236749123