
پولیس کانسٹیبلز میں آٹھ لوگ میرے بھرتی کرو، وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہجہان یوسف کی آئی جی اسلام آباد سے سفارش۔
مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شاہ جہان یوسف جو اس وقت شہبازشریف کے معاون خصوصی ہیں انکا آئی جی اسلام آباد کے نام ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ آئی جی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آبا پولیس میں میرے آٹھ لوگ پولیس کانسٹیبل بھرتی کردو۔
رضوان غلیزئی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں ایک لوٹ سیل جاری ہے، جس کے ہاتھ جو لگتا ہے وہ لے رہا ہے۔
رومیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ جہاں یوسف کے سفارشی خطوط! پاکستانیو، جاگ جاو، اس سے پہلے کہپورا پاکستان کراچی کہ طرح یرغمال بنے اور جرائم پولیس کی ناک تلے ہوں اور آپ کے گھروں میں ڈاکے ڈالے جائیں۔
رضاانور نے تبصرہ کیا کہ اس طرح لوگوں کو غیر قانونی بھرتی کیا جاتا ہے اور پھر بعد میں اپنے غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس میں اپنے بندوں کی بھرتی کے لیے شاہجہاں یوسف (وزیر اعظم سپیشل اسسٹنٹ) کا اسلام آباد آئی جی کو سرکاری خط۔
واضح رہے کہ شاہ جہاں یوسف مانسہرہ سے سابق ایم این اے ہیں اور سردار یوسف کے صاحبزادے ہیں۔ سردار یوسف اور انکے صاحبزادے 2002 اور 2008 کا الیکشن ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑچکے ہیں۔
الیکشن 2018 میں سردار یوسف تحریک انصاف کے صلاح الدین سے ہارگئے تھے۔