
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اپنی پھوپھی نالاں ہیں، پرویز الہیٰ صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں،انہوں نے پولیس کو بتایا پرویز الہیٰ صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔
چوہدری سالک کہتے ہیں پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔
چوہدری سالک نے بتایا رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنےکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1652105393462722561
شیخ رشید نے پرویزالہیٰ کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا چوہدری برادران کوآپس میں لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے، چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہئے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
https://twitter.com/x/status/1652103023714246656
آٹھ گھںٹے طویل آپریشن کے باوجود پرویز الہیٰ کو پولیس گرفتار نہ کرسکی، رات گئے پولیس نے ظہور الہیٰ پیلس پر دھاوا بولا، بکتربند گاڑی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، اہلکاروں نے چوہدری شجاعت کے گھر کے دروازے بھی توڑ ڈالے، چوہدری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہوئے، پولیس نے خواتین سمیت پچیس ملازمین کو حراست میں لیا۔