
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر پولیس حراست میں مبینہ تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں شہبازگل کے وکلا کی جانب سے کیے گئے تشدد کے دعوؤں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1560567894869688320
عالمی ادارے نے نہ صرف اظہار تشویش کیا بلکہ شہباز گل پر دوران پولیس کسٹڈی ہونے والے مبینہ تشدد سے متعلق کیے گئے وکلا کے دعوؤں پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دعوؤں سے متعلق فوری طور پر غیر جانبدار اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ پتا چل سکے کہ ان دعوؤں میں کتنی سچائی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق معاون خصوصی شہبازگل کی گرفتاری کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پولیس اتحادی حکومت کی ایمار پر شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amns-shehbaz-gill-tcr.jpg