پولیس اور فوج کے درمیان معمولی سا واقعہ ہوا، سوشل میڈیا نے غلط رنگ دیا،شہری

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1778638355422482726
عید کے پر مسرت موقع پر بھی ملک دشمن عناصر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف اپنا جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

دو دن پہلے بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی اور مختلف نامی اور بے نامی اکاؤنٹس جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانے میں زور و شور سے حصہ لے رہے ہیں۔

ملک دشمن عناصر اپنے جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے پاک فوج کے خلاف منظم تحریک چلارہے ہیں اور بہاولنگر واقعے کے اصل حقائق منظر عام پر آنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر جھوٹی کہانی کو سچ کا لبادہ پہنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

بیرون ملک بیٹھے پروپیگنڈا اکاؤنٹس بہاولنگر واقعے کو جوڑ توڑ کر پاک فوج کو بدنام کرنے کی باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں اور واقعے کے متعلق پولیس کے جاری کردہ بیان اور باقی تمام حقائق کو بھی جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شہریوں کی مذمت اور رد عمل

دوسری جانب بہاولنگر کے رہائشی اور نمایاں افسران بھی واقعے کی اصل حقیقت عوام تک پہنچارہے ہیں۔

بہاولنگر کے عوام کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر نے واقعے کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے ہیں جبکہ حقیقت اسکے بلکل برعکس ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بہاولنگر میں امن و امان کا ماحول ہے اور تمام شہری عید منانے میں مصروف ہیں، دو دن پہلے جو واقعہ پیش آیا ہمیں اس کا افسوس ہے لیکن اب سب معمول پر آچکا ہے اور سب عید منانے میں مصروف ہیں، ملک دشمن عناصر ایک ایسے واقعے کو بنیاد بنا کر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جو انتہائی معمولی ہے اور جسکا ملکی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ دونوں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز ہماری اپنی ہیں اور ہماری سلامتی کی ضامن ہیں جن کے بغیر ہمارا گزارا ممکن نہیں، ہماری دعا ہے کہ پاک فوج ایسے ہی ہماری حفاظت کرتی رہے اور ہمارا ملک سلامت رہے، واقعے کا استعمال کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، دونوں ادارے ہمارے ملک کیلئے انتہائی اہم ہیں، پاک فوج ہمارے ملک کا دفاع کرتی ہے اور پنجاب پولیس ہماری عوام کی حفاظت کرتی ہے۔

ایک شہری کے مطابق یہ دونوں ادارے ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں اور ہمیں ہماری جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں، دو بھائیوں کا بھی آپس میں جھگڑا ہوجاتا ہے تو یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں اسلئے سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو طول نہ دیں۔

پاک فوج کو خراج تحسین

بہاولنگر کے شہریوں نے جھوٹے پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر اور انکی مذموم کوششوں کی پرزور مذمت کی اور پاک فوج اور پنجاب پولیس کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ملک دشمن عناصر پاکستان کی عوام کو ریاستی اداروں کیخلاف ورغلانے کی اوچھی مہمات چلاتے رہینگے اور عوام کی جانب سے بارہاں مسترد ہونے کے باوجود بھی آخر کب تک یہ پروپیگنڈسٹس سوشل میڈیا کو ریاستی ادروں کے خلاف میدان جنگ کے طور پر استعمال کرتے رہیں گے؟

پاکستان کے عوام حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان تمام ملک دشمن عناصر کو پاک فوج اور دیگر ریاستی ادروں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

سورس لنک:

 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
رل تے گئے آں۔۔چس وی نہیں آئی اے۔۔
🤣 🤣 🤣

GK9qUR1XAAAMNS0
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Inn haraam zaadoon ki mushtarikaa chitrol honi chahiyae. Badmassh fouj ko Qanoon ke neechey laana hi asal maqsad hona chahiyae iss awaam ka.
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
71 mai bhe choti si baat hoe thi aur patloonain utree then. Ye inter pass tab bhe nahe sudhray they.

71 kay baad inki patloonain west pakistan mai bhe utarni chaheyin theen. Uter jateen tou aaj ye tameez say apna kaam kar rahey hoty
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
فوجی حلقوں میں خبر ھے کہ کمانڈو چراٹ سے اسلحہ سمگل کر کے بیچتے تھے۔ایکشن کا حکم اعلی تریں سظح سے آیا کہ پولیس کو ٹھوک دو۔