
سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے موجودہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیلتی رہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ " یہ حکومت کتنے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ہے اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ وزیر خزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور وزیر اطلاعات ان کے ساتھ بیٹھ کر مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1535512366737235969
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مفتاح این ایف سی ،اٹھارویں ترمیم پرسخت تنقید کر رہے ہیں، وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے پرتنقید کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے یہ بھی کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلز پارٹی حکومت بھی اس اہم نکتے پرمتفق ہو گئی، امید ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1535508766317215744