
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پولیس لائن میں خود کش حملے کے معاملے پر آئی جی خیبرپختونخوا پر برہم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے واقعہ میں زخمیوں کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی۔
https://twitter.com/x/status/1620077980688195584
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے استفسار کیا کہ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کیسےپولیس لائنز کے اندر داخل ہوگیا؟
آئی جی خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ پولیس لائنز میں رہائشی کوارٹرز بھی موجود ہیں، کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حملہ آور کہاں سے پولیس لائنز میں داخل ہوا، یہ بھی ممکن ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز کے اندر رہ رہا ہو، پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں نماز کے دوران خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد شہید جبکہ145 افراد زخمی ہیں،، شہید اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10pmigbarham.jpg
Last edited: