پشاور، نجی یونورسٹی میں نامناسب رقص وموسیقی کی محفل تنقید کی زد میں

3ncspeshawar.jpg

پشاور کے نجی کالج میں فن فیئر کے دوران گانے اور ڈانس کی غیراخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں خاتون گلوکارہ کے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ نجی کالج کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اگر تین روز میں جواب جمع نہ کروایا گیا تو کالج کا الحاق ختم کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1583340964718202880
خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے نجی کالج سے تین روز میں تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق غیراخلاقی ویڈیو اور تقریبات تعلیمی اداروں میں ناقابل قبول ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1583127441584766976
کالج کی انتظامیہ کے مطابق این سی ایس میں ہنرمیلے کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جسے 330 نامی ایونٹ آرگنائزر نے ترتیب دیا تھا۔ میلے کے اغراض و مقاصد کو دیکھتے یونیورسٹی انتطامیہ نے اس کی اجازت دی اور میلے کے اختتام پر منتظمین نے ایک میوزک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں غیرملکی گلوکارہ نے پاکستانی اقدار سے مناسبت نہ رکھنے والا لباس پہنا۔

https://twitter.com/x/status/1583397486164860928
یونیورسٹی ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ غیرملکی گلوکارہ کا اس پروگرام کا حصہ بننا ہمارے لیے بھی حیران کن تھا اور ہمارے ساتھ اس حوالے سے پہلے سے کوئی بات شیئر نہیں کی گئی تھی۔ لوگوں کی دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں ہونے والا یہ پروگرام مکمل طور سے باہر کی پارٹی کا تھا جس کے لیے این سی ایس یونیورسٹی نے صرف جگہ دی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1583270668917178368
اس واقعے کو اپنے لیے سبق قراردینے والے ڈائریکٹر این ایس سی نے مزید کہا کہ آئندہ یونیورسٹی کی جگہ ایسے کسی پروگرام کیلئے نہیں دی جائے گی۔
 

Back
Top